این آئی آر ایف 2023: جامعہ ملیہ اسلامیہ ایک مرتبہ پھر ملک کی تین سرکردہ یونیورسٹیوں میں شامل
نئی دہلی ،05جون
این اے اے سی کی جانب سے اے پلس پلس یافتہ مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی)ایک بار پھر اپنی بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی تین سر کردہ یونیور سٹیوں میں نام درج کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم کی نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنک فریم ورک (این آئی آر ایف)۔2023 کی آج جاری کردہ فہرست کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایک مرتبہ پھر ملک کی تیسری سرکردہ یونیورسٹی کا اعزاز حاصل کیاہے۔
وزارت کی جانب سے رینکنگ کے اعلان کے لیے منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پروفیسر نجمہ اختر(پدم شری) شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے وزیر تعلیم برائے مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنکھ کے دست مبارک سے یہ انعام حاصل کیا۔
اس موقع پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ نے کہا”مجھے بے انتہا خوشی ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ ایک مرتبہ پھر سے ملک کی تین سرکردہ یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔ہم یونیورسٹی میں تدریس، آموزش اور تحقیقی معیار کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے پیہم کوششیں کر رہے ہیں۔این آئی آر ایف کی رینکنگس میں بھی ہم نے 2016 کے تیراسویں مقام سے 2022 میں تیسری رینک حاصل کی ہے اور اس سال اس مقام کو برقرار بھی رکھاہے۔مجھے توقع ہے کہ آئندہ برسو ں میں یونیورسٹی جملہ معیارات میں مزید بہتر مظاہر ہ کرے گی۔انھوں نے مزید کہاکہ یہ شان دار حصولیابی، برمحل،مرکوز اور معیاری تحقیق،مخلص فیکلٹی اراکین کی اعلی اور معیاری تدریس اور یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کی انتہائی جانفشانی کے باعث ممکن ہوسکاہے‘۔ شیخ الجامعہ نے کہا کہ ’آنے والے برسوں میں ہم امید کرتے ہیں کہ ہم اور بھی بہتر مظاہرہ کریں گے۔‘