این آئی آر ایف رینکنگ جاری،آئی آئی ٹی مدراس پہلی پوزیشن پر

یونیور سٹیوں کے زمرے میں جے این یو اور جامعہ ملیہ اسلامیہ ،دوسرے  اور تیسرے نمبر پر

نئی دہلی ،12 اگست :۔

ہر سال کی طرح امسال بھی  نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اس مرتبہ کی رینکنگ میں آئی آئی ٹی مدراس نے پورے ملک میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔وہیں یونیور سٹی کے زمرے میں دہلی کی جے این یو اور جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر رہیں جبکہ علی گڑھ مسلم یونیور سٹی آٹھویں نمبر پر رہی ۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے آج   این آئی آر ایف رینکنگز 2024 کے نویں ایڈیشن کا اعلان کیا۔   نئی دہلی کے ’بھارت منڈپم‘ میں منعقد ایک تقریب کے دوران مجموعی طور پر 13 زمروں کی رینکنگ جاری کی گئی ہے۔ اس سال میڈیکل زمرہ میں ایمس دہلی نے ٹاپ کیا ہے۔ ہندو کالج نے اس سال کالج زمرہ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ آئی آئی ایم احمد آباد نے مینجمنٹ زمرہ میں سرفہرست مقام پایا ہے۔ علاوہ ازیں آئی آئی ایس سی بنگلورو کو سب سے بہترین ہندوستانی یونیورسٹی اور آئی آئی ٹی مدراس کو سب سے بہترین انجینئرنگ ادارہ منتخب کیا گیا ہے۔

یونیور سٹیوں کی رینکنگ اس طرح ہے :

۰انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلورو

۰جواہر لال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی

۰منی پال اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، منی پال

۰بنارس ہندو یونیورسٹی، وارانسی

دہلی یونیورسٹی، نئی دہلی

امرتا وشوا ودیاپیتم، کوئمبٹور

۰علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ

۰جادھو پور یونیورسٹی، کولکاتہ

۰ویلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، ویلور