ایم پی: اندور میں عید میلاد النبی ؐکی تزئین کاری کے دوران ہندو ہجوم کے ذریعہ مسلم خواتین پر حملہ
نئی دہلی ،26 ستمبر :۔
اندور کی غریب نواز کالونی میں اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب کچھ ہندو شدت پسندنوجوانوں نے مسلم خواتین پر حملہ کر دیا اور ان کے ساتھ مار پیٹ کی ۔اطلاع کے مطابق شدت پسند نوجوان کالونی میں کی گئی عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سی تزئین کاری اور اسلامی جھنڈے لگانے کی مخالفت کر رہے تھے ۔ معاملہ اس وقت خراب ہو گیا جب مسلم خواتین نے شدت پسند نوجوانوں کے ذریعہ جھنڈے ہٹانے کی مخالفت کی ۔یہ واقعہ گزشتہ روز پیر کو پیش آیا۔
واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ نوجوان مسلم خواتین پر حملہ کر رہے ہیں ،ان سے مار پیٹ کر رہے ہیں ،اس دوران بھیڑ بھی جمع ہے ۔
دی آبزرور پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق کشیدگی اس وقت بڑھنے لگی جب دائیں بازو کے گروپ کے ارکان نے عید میلاد النبی کے سلسلے میں غریب نواز کالونی کی سجاوٹ پر ناپسندید گی کا اظہار کیا۔اور تزئین کی گئی جھنڈوں اور دیگر اشیا کو ہٹانے کی کوشش کرنے لگے۔مقامی حکام نے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران کو اطلاع دی ۔پولیس کے ایک ترجمان نے کہا، ’’ہم اس معاملے کی سرگرمی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔