ایس آئی آر: الیکشن کمیشن ہٹائے گئے 65 لاکھ لوگوں کا ڈاٹا عوامی کرے

بہار میں ایس آئی آر معاملے پر سماعت کے دوران  الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کی سخت ہدایت

دعوت ویب ڈیسک

نئی دہلی ،14 اگست :۔

بہار میں ووٹرس کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے بعد ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق مختلف وجوہات کی بنیاد پر 65 لاکھ لوگوں کا نام لسٹ سے کاٹ دیا گیا ہے۔ ان کاٹے گئے ناموں کا ڈاٹا الیکشن کمیشن نے منظر عام پر نہیں لایا ہے، لیکن اب اسے یہ ڈاٹا جاری کرنا ہوگا۔ آج معاملے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سخت ہدایت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ڈاٹا عوامی کرنے اور مزید اخراج کے وجوہات بتانے کی بھی ہدایت دی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق بہار میں ایس آئی آر معاملہ پر سپریم کورٹ میں آج انتہائی اہم سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے اس دوران الیکشن کمیشن سے کہا کہ 65 لاکھ ووٹ ہٹائے گئے ہیں، ان لوگوں کا ڈاٹا کیوں منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ سپریم کورٹ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انھیں جاری کیجیے، کیونکہ یہ ضروری ہے۔ جواب میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ ’’ٹھیک ہے، آپ کا حکم ہے تو کر دیں گے۔‘‘

رپورٹ کے مطابق  جسٹس سوریہ کانت نے آج سماعت کے دوران کہا کہ ہم نہیں چاہتے کسی بھی طرح شہریوں کے حقوق سیاسی پارٹیوں کے کارکنان پر منحصر ہوں۔ انھوں نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ آپ نے سنا ہی ہوگا کہ ڈرافٹ رول میں مردہ یا زندہ لوگوں کو لے کر سنگین تنازعہ ہے۔ عدالت نے یہ سوال بھی کیا کہ آپ کے پاس ایسے لوگوں کی پہچان کرنے کا کیا نظام ہے؟ جس سے اہل خانہ کو پتہ چل سکے کہ ہمارے لوگوں کو فہرست میں مردہ کی شکل میں شامل کر دیا گیا ہے؟ سپریم کورٹ نے واضح لفظوں میں کہا کہ آپ ہٹائے گئے لوگوں کی لسٹ بھی ویب سائٹ پر ڈالیں، تاکہ لوگ حقیقت سے واقف ہو سکیں۔ آدھار نمبر یا دیگر جو دستاویزات درج ہو، ای پی آئی سی اور ہٹانے کی وجہ، یہ سب واضح کر دیں۔

الیکشن کمیشن نے ’سپریم‘ ہدایت کے عبد کہا کہ ’’ٹھیک ہے، ہم ہر ایک اسمبلی حلقہ کے حساب سے ویب سائٹ میں یہ جانکاری مہیا کرا دیں گے۔ ہٹائے گئے لوگوں کی ہم ضلع سطح پر لسٹ جاری کریں گے۔‘‘ اس وضاحت کے بعد بنچ میں شامل جسٹس باغچی نے کہا کہ ’’ہم بس یہ جانکاری منظر عام پر لانا چاہتے ہیں۔‘‘ جسٹس کانت نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ’’پونم دیوی کے کنبہ کو پتہ ہونا چاہیے کہ ان کا نام اس لیے ہٹایا گیا ہے، کیونکہ ان کی موت ہو چکی ہے۔‘‘

 

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
royalbet
betmabet
roketbet
roketbet
?sparta escort?sparta escort?sparta escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort