ایسے حکم کو چیلنج کرنے کا آپ کے پاس کوئی اختیار نہیں

سولہ سالہ مسلم لڑکی کی شادی کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی این سی پی سی آر کی عرضی سپریم کورٹ سے خارج

نئی دہلی ،20اگست :۔

سپریم کورٹ نے قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال(این سی پی سی آر) کی جانب سے اپنے دائر اختیار سے باہر بے جا معاملات میں مداخلت پر سخت پھٹکار لگائی ہے اور این سی پی سی آر کی اس اپیل کو خارج کر دیا جس میں کمیشن نے سولہ سالہ مسلم لڑکی کی قانونی شادی کو چیلنج کیا تھا۔ در اصل این سی پی سی آر نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں ہائی کورٹ نے شادی شدہ سولہ سالہ مسلم لڑکی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا ۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ اس معاملے میں کمیشن کو چیلنج کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق بی وی ناگرتنا اور جسٹس آر مہادیون کی بیچ نے کہا کہ ہم یہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ این سی پی سی آر اس طرح کے احکامات سے کیسے مطمئن ہو سکتا ہے ۔ اگر ہائی کورٹ دفعہ226 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دو افراد کو تحفظ فراہم کرنا چاہتا ہے تو این سی پی سی آر کے پاس ایسے حکم کو چیلنج کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ اس عرضی کو خارج کیا جاتا ہے۔

جسٹس ناگرتنا نے این سی پی سی آر کے ہائی کورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھانے کے حق پر سوال اٹھایا ۔ جج نے کہا کہ این سی پی سی آر کے پاس ایسے حکوم کو چیلنج دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اگر دو نابالغ بچوں کو ہائی کورٹ تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ عجیب ہے کہ این سی پی سی آر جس کا کام بچوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے اس نے ایسے حکم کو چیلنج کیا ہے ۔

دریں اثنا اس سلسلے میں کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ان کا چیلنج قانون کے سوال پر ہے کہ کیا کوئی نابالغ لڑکی قانونی طور پر قانونی شادی صرف اس لئے کر سکتی ہے کیونکہ پرسنل لا اس کی اجازت دیتا ہے ۔ حالانکہ بینچ نے کہا کہ قانون کا کوئی سوال نہیں اٹھتا۔ ساتھ ہی کہا کہ برائے مہربانی آپ مناسب معاملے میں چیلنج کریں۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ کی سنگل بینچ نے 13 جون کو پٹھان کوٹ کے ایک مسلم جوڑے کی عرضی پر یہ حکم دیا تھا جنہوں نے سیکورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت کا رخ کیا تھا ۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ اس معاملے میں زیر غور معاملہ شادی کے جواز کا نہیں ہے بلکہ عرضی گزاروں کے ذریعہ زندگی اور آزادی کوخطرے میں پڑنے کے خدشات کا حل کرنا ہے۔

 

hacklink panel |
casino siteleri |
deneme bonusu |
betorder |
güncel bahis siteleri |
cratosbet |
hititbet |
casinolevant |
sekabet giriş |
2025 yılının en güvenilir deneme bonusu veren siteler listesi |
Deneme Bonusu Veren Siteleri 2025 |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
taksimbet giriş |
betpas giriş |
bahis siteleri |
ekrem abi siteleri |
betebet giriş |
gamdom |
gamdom |
gamdom giriş |
hacklink panel |
casino siteleri |
deneme bonusu |
betorder |
güncel bahis siteleri |
cratosbet |
hititbet |
casinolevant |
sekabet giriş |
2025 yılının en güvenilir deneme bonusu veren siteler listesi |
Deneme Bonusu Veren Siteleri 2025 |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
taksimbet giriş |
betpas giriş |
bahis siteleri |
ekrem abi siteleri |
betebet giriş |
gamdom |
gamdom |
gamdom giriş |