ایران امریکی انتخابات سے قبل اسرائیل پر جوابی حملہ کر سکتا ہے
امریکی میڈیا کے حوالے سے خبر گردش میں ،26 اکتوبر کےاسرائیلی جارحیت کا جواب دے گا
واشنگٹن ،31اکتوبر :
اسرائیل کے ذریعہ گزشتہ دنوں 26 اکتوبر کو کئے گئے حملے کا جواب دینے کیلئے ایران تیاری کر رہا ہے۔حالانکہ اس حملے میں ایران نے معمولی نقصان ہونے کا اعتراف کیا تھا مگر اب اطلاع ہے کہ اس حملے کا پر زور اور زبر دست جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔
متعداد میڈیا رپورٹوں نےامریکی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر 5 نومبر کو امریکی انتخابات سے قبل اسرائیلی حملے کا جواب دے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کا ردِعمل حتمی اور تکلیف دہ ہو گا۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کو اسرائیلی حملے کا جواب نہیں دینا چاہیے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ایران جواب دینے کا انتخاب کرتا ہے، تو امریکہ اسرائیل کے دفاع کے لیے کھڑا رہے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر کو ایرانی حملے کے جواب میں 26 اکتوبر کو ایران پر میزائل حملہ کیا تھا۔ایران نے اسرائیل کے فوجی اہداف پر حملوں میں 2 فوجی اہلکاروں کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔