انڈیگو کی فلائٹ میں نوجوان کو تھپڑ مارنے والے شخص کے خلاف شکایت درج

تھپڑ مارنے والے شخص کو دیگر مسافروں نے کھری کھری سنائی ،پرواز لینڈنگ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے

دعوت ویب ڈیسک

نئی دہلی ،02اگست :۔

انسان اخلاقی طور پر کتنی پستی میں چلا گیا ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے ۔کسی بھی چھوٹی سے چھوٹی بات پر مار پیٹ کرنا اور ایک دوسرے کی تزلیل عام بات ہو گئی ہے ،یہ اخلاقی پستی ہمیں بس آٹو یا ٹرین میں سفر کرنے والے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والوں میں بھی نظر آتا ہے اور یہی اخلاقی پستی ہوائی جہاز میں سفر کرنے والے مالدار اور تعلیم یافتہ ہونے کا دعویٰ کرنے والوں میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے ۔ایسا ہی ایک معاملہ گزشتہ روز اینڈیگو کی فلائٹ میں نظر آیا   جہاں ایک با ریش مسلم نوجوان پرواز کے دوران گھبراہٹ کا شکار ہوا تو ساتھ میں بیٹھا دوسرا مسافر چہ جائے کی اس کی مدد کرتا یا اس کو سہارا دیتا الٹا اس نے تھپڑ رسید کر دیا۔  تاہم ایئر لائن نے تھپڑ مارنے والے مسافر کو طیارے سے باہر نکلنے کو کہا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔جس پر مختف رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔دریں اثنا انڈیگو ایئر لائن نے اس واقعہ کی شکایت درج کرائی اورپرواز کے اترنے کے بعد متعلقہ شخص کو سیکورٹی اہلکاروں  کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاں اس  شخص نے  نوجوان کو تھپڑ ماراوہیں اسے دیگر مسافروں کی جانب سے مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا ،خود ویڈیو بنا رہے شخص نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  سختی سے سوال اٹھایا کہ تم نے تھپڑ کیوں مارا؟یہ حالت کسی کی بھی ہو سکتی ہے ،تمہیں تھپڑ مارنے کا حق نہیں ہے۔اور وہاں موجود دیگر مسافروں نے بھی مخالفت کی۔

یہ واقعہ یکم اگست کو ممبئی سے کولکاتہ جانے والی انڈیگو کی پرواز میں پیش آیا۔ ویڈیو میں کیبن کریو کے دو ارکان متاثرہ شخص کی مدد کرتے ہوئے اسے طیارے سے باہر نکلنے میں مدد کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اسی وقت کنارے والی سیٹ پر بیٹھے ایک مسافر نے اچانک اسے زور سے تھپڑ مار دیا۔ اس پر فلائٹ اٹینڈنٹ نے کہا،”سر، پلیز ایسا نہ کریں۔

ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص نے بھی احتجاج کیا اور کہا ،اس پر تھپڑ مارنے والے نے جواب دیا،”ہمیں اس کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔ جہاز میں بیٹھے ایک اور مسافر نے کہا،”ہاں، ہم سب کو  پریشانی کا سامنا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ تم اسے مارو گے۔

پھر اس آدمی نے عملے سے کہا کہ اس شخص کے لیے پانی لاؤ۔ اس نے کہا”اسے گھبراہٹ کا دورہ پڑا ہے۔ پلیز اس کے لیے پانی لاؤ۔

واضح رہے کہ طیارہ اترنے کے بعد ہوائی اڈے کے حکام سے واقعے کی شکایت درج کرائی گئی۔انڈیگو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور مسافروں کی حفاظت ان کی ترجیح ہے۔ انڈیگو نے کہاکہ”ہمیں اپنی پروازوں میں ایک پر حملے کے واقعے کی اطلاع ملی ہے۔ اس طرح کا بے ہنگم رویہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور ہم کسی بھی ایسے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں جس سے ہمارے مسافروں اور عملے کے ارکان کی حفاظت اور وقار سے سمجھوتہ کیا جائے۔ ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ عملے نے ایس او پی کے مطابق کام کیا۔ متعلقہ شخص کو سکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ پروٹوکول کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ معاملہ زیر تفتیش ہے۔

 

hacklink panel |
casino siteleri |
deneme bonusu |
betorder |
güncel bahis siteleri |
cratosbet |
hititbet |
casinolevant |
sekabet giriş |
2025 yılının en güvenilir deneme bonusu veren siteler listesi |
Deneme Bonusu Veren Siteleri 2025 |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
taksimbet giriş |
betpas giriş |
bahis siteleri |
ekrem abi siteleri |
betebet giriş |
gamdom |
gamdom |
gamdom giriş |
gamdom |
betsat |
ronabet giriş |
truvabet |
venüsbet giriş |
truvabet |
hacklink panel |
casino siteleri |
deneme bonusu |
betorder |
güncel bahis siteleri |
cratosbet |
hititbet |
casinolevant |
sekabet giriş |
2025 yılının en güvenilir deneme bonusu veren siteler listesi |
Deneme Bonusu Veren Siteleri 2025 |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
taksimbet giriş |
betpas giriş |
bahis siteleri |
ekrem abi siteleri |
betebet giriş |
gamdom |
gamdom |
gamdom giriş |
gamdom |
betsat |
ronabet giriş |
truvabet |
venüsbet giriş |
truvabet |