انامیکا سنگھ نامی ٹوئٹر سےمسلسل مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کے خلاف پولیس میں شکایت
انامیکا سنگھ نامی ٹوئٹر سےمسلسل مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کے خلاف پولیس میں شکایت
نئی دہلی،30 اپریل:
آج کل سوشل میڈیا پر مسلمانوں اور اسلامی شعار کو تنقید کا نشانہ بنانے کا ایک چلن بن چکا ہے ۔کچھ شدت پسند ہندوتو کے علمبردار مسلمانوں اور اسلامی شناخت پر قابل اعتراض تبصرے کر کے اپنی شہرت اور آمدنی کا ذریعہ بنارہے ہیں۔ایسے متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیں جو فرضی طور پر صرف مسلمانوں کے خلاف نا زیبا تبصرے کے لئے چلائے جا رہے ہیں ۔اسی طرح کا ایک معاملہ جھارکھنڈ کے لوہر دگا ضلع سے سامنے آیا ہے جہاں انامیکا سنگھ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مسلسل قابل اعتراض ٹوئٹ پوسٹ کئے جا رہے تھے ۔کبھی برقعہ اور کبھی دیگر اسلامی شعار کو قابل اعتراض تصاویر اپ لوڈ کر کے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔اس پر نوٹس لیتے ہوئے جھارکھنڈ والینٹیئرز اگینسٹ ہیٹ جھارکھنڈ کی ٹیم نے ٹویٹر اکاؤنٹ انامیکا سنگھ کے خلاف لوہردگا ضلع (جھاکھنڈ ) میں مسلسل قابل اعتراض ٹویٹس پوسٹ کرنے اور سوشل میڈیا پر نفرت کو فروغ دینے پر پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔
اس سلسلے میں وی اے ایچ کے شریک کنوینر محمد فرقان احمد اور نیشنل کنوینر ڈاکٹر معراج حسین نے باقاعدہ تحریری طور پرسنہا تھانہ پولیس انچارج سے شکایت کی اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے تحریری شکایت میں لکھا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ انامیکا سنگھ نام سے مسلسل ایک مخصوص طبقے کے خلاف قابل اعتراض ٹوئٹ کر کے سماجی ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے،چنانچہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ سماجی اہم آہنگی کا ماحول بر قرار رہے۔