اناؤ: عصمت دری کی متاثرہ کا جمعہ کی رات دہلی کے اسپتال میں انتقال
نئی دہلی، 7 دسمبر: اترپردیش کے ضلع انناؤ سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ عصمت دری کی متاثرہ جسے ملزم افراد نے آگ کے حوالے کر دیا تھا، کل دیر رات دہلی کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگئی۔
دی انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات 11.40 پر اس خاتون کی موت ہوگئی۔ متاثرہ 90 فیصد سے زیادہ جل چکی تھی۔
عصمت دری کے سلسلے میں ایک عدالتی مقدمے میں رائے بریلی جاتے ہوئے اس پر ہوئے قاتلانہ حملے کے بعد جمعرات کی شام اسے ائیر ایمبولینس میں دہلی لایا گیا تھا۔
گرفتار ملزمان میں شیوم تریویدی اور اس کے والد رام کشور تریویدی ، شبھم تریویدی اور اس کے والد ہری شنکر تریویدی اور شبھم کے پڑوسی امیش واجپئی شامل ہیں۔