امریکہ میں کیفیہ پہننے پر 3 فلسطینی طلباء پر فائرنگ ؛ شدید زخمی
نیویارک،27نومبر :۔
غزہ میں جاری جنگ کے درمیان دنیا بھر میں فلسطینیوں کو لے کر دائیں بازو کے نظریات کے حامل افراد میں نفرت میں اضافہ ہوا ہے ،جس کا اثر بھی دیکھنے کومل رہا ہے ۔ امریکہ میں ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے جہاں تین فلسطینی طلباء پر فائرنگ کر دی گئی جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق ریاستہائے متحدہ میں ورمونٹ میں ایک یونیورسٹی کیمپس کے قریب تین فلسطینی طلباء کو گولی مار کرشدیدزخمی کردیا۔تینوں کی شناخت ہشام اوارتانی، کنان عبدل حامد اور تحسین احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ امریکہ کی تین مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی شام برلنگٹن شہر میں یونیورسٹی آف ورمونٹ کے کیمپس کے قریب پیش آیا۔امریکی-عرب انسداد امتیازی کمیٹی (ADC) کے مطابق، متاثرین میں سے دو انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ایک کو اتوار کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
اے ڈی سی (اے ڈی سی) نے کہا کہ اس سے اتوار کو ہونے والی فائرنگ کے بارے میں رابطہ کیا گیا تھا، اور اس کے پاس "یقین کرنے کی وجہ ہے کہ تینوں متاثرین کے عرب ہونے کی وجہ سے نشانہ بنائے گے ۔
مذکورہ گروپ نے ایک بیان میں کہا؛ فراہم کردہ معلومات کے مطابق، تینوں متاثرین نے کیفیہ پہن رکھا تھی اور عربی بول رہے تھے۔ ایک شخص نے چیخ کر متاثرین کو ہراساں کیا، پھر انہیں گولی مارنے کے لیے آگے بڑھا،‘‘ ۔