امبیڈکرائٹ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن – مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن اتحاد کی ممبئی اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں  جیت

ممبئی ،12اگست :۔

امبیڈکرائٹ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا (اے ایس اے) اور مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف )پینل نے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز (ٹی آئی ایس ایس) ممبئی اسٹوڈنٹس یونین کے لیے 2023-24 کے انتخابات میں مرکزی پینل کے سات میں سے پانچ عہدوں پر کامیابی حاصل کی۔

مکتوب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اے ایس اے کے اتل رویندر پاٹل نے 533 ووٹ حاصل کرکے صدارتی عہدہ حاصل کیا۔ انہوں نے اپنے ڈی ایس ایس ایف حریف پر 34 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ ڈیموکریٹک سیکولر اسٹوڈنٹس فورم، ڈی ایس ایس ایف، ہندوتوا کے حامیوں کی ایک طلبہ تنظیم ہے۔ بائیں بازو کے اتحاد کے محمد یاسین کے ایم اور برادرانہ کے محمد شھداد دیگر صدارتی امیدوار تھے۔جنرل سیکرٹری کا عہدہ اے ایس اے  کی افرح خانم ایم نے  559 ووٹ پا کر جیت حاصل کی۔

اے ایس اے کے تیجس خیرا، ایم ایس ایف کے محمد رفیع خان اور اے ایس اے کی ارچنا پی کے نے بالترتیب ٹریژر، لٹریری سیکرٹری اور سپورٹس سیکرٹری کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

مرکزی پینل کی دو نشستیں، نائب صدر اور کلچرل سکریٹری، پروگریسو اسٹوڈنٹس فورم (پی ایس ایف)، آدیواسی اسٹوڈنٹس فورم (اے ایس ایف) اور شمال مشرقی اسٹوڈنٹس فورم (این ای ایس ایف) کے اتحاد نے حاصل کیں۔

پی ایس ایف  کی رشمی ماروواڈا نے نائب صدر کے عہدہ پر کامیابی حاصل کی   جبکہ این ای ایس ایف کے بیمبم جنگٹی نے کلچرل سیکرٹری کا عہدہ حاصل کیا۔