الہ آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر کفیل خان کے کیس میں فیصلہ 24 اگست تک ملتوی کیا
نئی دہلی، اگست 19: الہ آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر کفیل خان کیس میں فیصلہ 24 اگست تک ملتوی کردیا کیوں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے خراب میل اور کوریئر کی خدمات کی وجہ سے کچھ دستاویزات عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوسکے۔
واضح رہے کہ عدالت عظمی نے 11 اگست کو ہائی کورٹ کو 15 دن کے اندر اس معاملے کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
انڈیا ٹومارو کے مطابق ڈاکٹر کفیل کے بھائی عدیل خان نے کہا کہ توقع ہے کہ ہائی کورٹ 24 اگست کو ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کا حکم دے گی۔
عدیل خان نے حیرت کا اظہار کیا کہ ان کے بھائی کے خلاف نیشنل سیکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کیوں لاگو کیا گیا، کیوں کہ انھوں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جو وطن مخالف ہو۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل ہی اترپردیش حکومت نے ڈاکٹر کفیل کی نظربندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کی ہے۔