الہ آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کا حکم دیا، قومی سلامتی قانون کے تحت الزامات ہٹالیے گئے
الہ آباد ہائی کورٹ نے آج ڈاکٹر کفیل خان سے قومی سلامتی قانون کے تحت لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔
ڈویژن بنچ کے چیف جسٹس گووند ماتھر اور جسٹس سومترا دیال سنگھ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ:
ضلعی مجسٹریٹ کے ذریعے 13 فروری 2020 کو جاری کیے گئے حراست کے حکم نامے اور اس پر اترپردیش حکومت کی منظوری کو رد کیا جاتا ہے۔ زیر حراست ڈاکٹر کفیل خان کی مدت حراست میں توسیع کو بھی غیرقانونی قرار دیا جاتا ہے۔ بذریعہ ہذا ریاستی حراست سے فوری طور پر ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کا پروانہ (habeas corpus) جاری کیا جاتا ہے۔