
اقوام متحدہ اجلاس ، امریکہ کا فلسطینی حکام کو ویزا جاری کرنے سے انکار
واشنگٹن ،30اگست :۔
غزہ میں جاری انسانی بحران میں جتنا ہاتھ اسرائلی افواج کا ہے اتنا ہی اس نسل کشی کا مجرم امریکہ بھی ہے ۔امریکہ نے ہر موقع پر اسرائیل کا اس نسل کشی میں ساتھ دیا ہے چاہے وہ ہتھیاروں کی سپلائی کا معاملہ ہو یا اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف کارروائی پر ویٹو کا ۔ہر موقع پر امریکہ نے اسرائیلی ظلم کو جواز بخشا ہے ۔ایک بار پھر امریکہہ نے فلسطینی حکام کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے روک کر اسرائلی بربریت کا ساتھ دیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے فلسطینی حکام کو اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت سے روکنے کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ آنے والے فلسطینی نمائندوں کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا، بلکہ پہلے سے جاری شدہ ویزوں کو بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔
عالمی میڈیا کے مطابق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ ہمارے مفاد میں ہے کہ فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن اور فلسطینی اتھارٹی کو وعدوں کی تعمیل نہ کرنے پر جوابدہ ٹھرایا جائے۔امریکی انتظامیہ کی جانب سے مزید الزام لگایا گیا کہ فلسطینی اتھارٹی نے بین الاقوامی عدالت انصاف اور بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اپیل کرکے مزاکرات کی کوشش کو نقصان پہنچایا۔