اقلیتی رابطہ کمیٹی کی گجرات کے وزیر اعلیٰ سے اپیل، اسکول کے نصاب میں تمام مذاہب کی تعلیمات کو شامل کریں

حکومت کے ذریعہ بھگود گیتا پڑھائے جانے کی ہدایت کے بعد اقلیتی رابطہ کمیٹی نے خط لکھ کر گیتا کے ساتھ قرآن پاک، مقدس بائبل اور مقدس گرو گرنتھ صاحب کی تعلیمات کو  بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا

دعوت ویب ڈیسک

نئی دہلی ،احمد آباد،12 اگست :۔

گجرات میں بی جے پی کی حکومت کی جانب سے اسکولوں کو ایک خط جاری کیا گیا ہے جس میں اسکولوں کے نصاب میں بھگود گیتا کو شامل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔حکومت کے اس خط کے بعد مائنارٹی کو آرڈی نیشن کمیٹی (ایم سی سی) نے گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل کوایک  خط لکھا ہے، جس میں ریاستی حکومت  سے اپی کی گئی ہےکہ وہ شریمد بھگود گیتا کے ساتھ ساتھ گجرات سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے نصاب میں قرآن پاک، مقدس بائبل اور مقدس گرو گرنتھ صاحب کی تعلیمات کو  بھی شامل کریں۔

انڈیا ٹو مارو کی رپورٹ کے مطابق 12 اگست 2025 کو لکھے گئے خط میں  ایم سی سی  کے کنوینر مجاہد نفیس نے محکمہ تعلیم کے حالیہ فیصلے کا حوالہ دیا – جس میں یکم اگست 2025 کو خط نمبر 2138-73 کے ذریعے بتایا گیا تھا – جماعت 9 سے 12 کے لیے پہلی زبان کی نصابی کتابوں میں شریمد بھگود گیتا کو شامل کرنے کے لیے کہا گیا ہے، جب کہ گجرات میں مختلف مذاہب کے پیروکار ہیں  اور اسکولوں میں تمام مذاہب کے ماننے والے طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں ایسی صورت میں صرف ایک مقدس  مذہب کی کتاب کے متن کو شامل کرنا سیکولرازم کے آئینی اصولوں سے متصادم ہے۔

خط میں کہا گیا کہ ’’آئین ہندوستان کو ایک سیکولر ریاست کے طور پر بیان کرتا ہے جہاں حکومت کسی خاص مذہب کو فروغ نہیں دے سکتی‘‘۔ ” ایم سی سی کے رہنما نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ طلباء تمام عقائد کا علم حاصل کریں۔ اس کے لئے  ضروری ہے کہ قرآن، بائبل، گرو گرنتھ صاحب، اور دیگر مذہبی صحیفوں کی تعلیمات کو یکساں طور پر شامل کیا جائے۔

ایم سی سی نے  وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سے فوری طور پر ہدایات جاری کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ موجودہ تعلیمی سیشن سے پہلی زبان کی نصابی کتابوں میں تمام بڑے مذاہب کے مقدس متون کے اقتباسات کو شامل کیا جائے۔اس طرح آئینی اقدار کو برقرار رکھا جائے اور تمام عقائد کے درمیان مساوات کو فروغ دیا جائے۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
marsbahis
holiganbet
casibom
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?
jojobet