اطلاعات و نشریات کی وزارت نے جامع "ڈیجیٹل اشتہارات سے متعلق پالیسی، 2023” کو منظوری دی

نئی دہلی ،11نومبر :۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے سنٹرل بیورو آف کمیونی کیشن کو فعال اور بااختیار بنانے کے لیے "ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ پالیسی، 2023  یعنی ڈیجیٹل اشتہارات سے متعلق  پالیسی کو منظوری دی ہے۔ یہ ادارہ ڈیجیٹل میڈیا اسپیس میں مہمات چلانے کے لیے حکومت ہند کا اشتہاری شعبہ ہے۔ یہ پالیسی، میڈیا کے ابھرتے ہوئے منظر نامے اور میڈیا کے استعمال کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹلائزیشن کے جواب میں حکومت ہند کی مختلف اسکیموں، پروگراموں اور پالیسیوں کے بارے میں معلومات کو پھیلانے اور بیداری پیدا کرنے کے سی بی سی کے مشن کا ایک اہم حصہ ہے۔

ڈیجیٹل یونیورس میں صارفین کی بڑی تعداد، ڈیجیٹل اشتہارات کے ذریعے ٹکنالوجی سے چلنے والے پیغام رسانی کے اختیارات کے ساتھ مل کر شہریوں پر مبنی پیغام کی مؤثر ترسیل میں سہولت فراہم کرے گی، جس کے نتیجے میں عوام پر مرکوز مہموں میں لاگت کو کفایتی بنایا  جا سکے گا۔ حالیہ برسوں میں، سامعین کے ذرائع ابلاغ کو استعمال کرنے کے طور طریقوں  میں ڈیجیٹل اسپیس کی طرف ایک اہم تبدیلی دیکھی  گئی ہے۔ حکومت ہند کے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کی بدولت  ملک میں ایسے لوگوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے،  جو اب انٹرنیٹ، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم سے جڑے ہوئے ہیں۔ ٹی آر اے آئی کے جنوری سے مارچ 2023 تک انڈین ٹیلی کام سروسز پرفارمنس اشاریوں کے مطابق ، بھارت میں انٹرنیٹ کی رسائی مارچ 2023 تک، 88 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے،  جب کہ  مارچ 2023 تک ٹیلی کام صارفین کی تعداد  117   کروڑ  20 لاکھ سے زیادہ ہے۔