اس سال بھی برطانیہ میں ’محمد‘ مقبول ترین نام، سب سے زیادہ رکھا گیا
لندن,27 ستمبر:۔
گزشتہ کئی سالوں کی طر ح اس سال میں برطانیہ میں نامِ محمد کی دھوم مچ گئی۔ رواں سال برطانیہ میں لڑکوں کا سب زیادہ رکھا جانے والا نام ’محمد ‘ ہی رہا ہے۔برطانوی ٹیبلائیڈ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں لڑکوں کا دوسرا سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام نوح ہے۔
اسی طرح لڑکوں کےلیے ہیری کے نام کی مقبولیت تیرہویں سے گر کر 23ویں نمبر پر آگئی ہے۔ نومولود لڑکیوں کےلیے میگھن نام کی مقبولیت بھی کم ہوگئی۔برطانیہ میں رواں سال لڑکیوں کےلیے سب زیادہ نام للی چنا گیا جبکہ دوسرا سب زیادہ رکھا جانے والا نام صوفیہ ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں محمد نام اس سے قبل بھی 2014 اور 2016 میں بھی سر فہرست اور سب سے مقبول ترین ناموں میں رہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ’بےبی سینٹر‘ نامی ویب سائٹ کے مطابق سنہ 2014 میں سب سے زیادہ رکھے جانے والے 100 ناموں کی جو فہرست شائع کی گئی تھی اس کے مطابق لڑکوں کے ناموں میں محمد سال کا سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام بن گیا تھا اسی طرح 2016 میں بھی محمد نام مقبول ترین فہرست میں شامل رہا۔