اسلاموفوبیا:  اسکول  میں ڈرامہ کے دوران دہشت گردوں کو بر قع میں دکھائے جانے پر تنازعہ

15 اگست کے پروگرام میں پہلگام حملے کا ڈرامہ پیش کیا گیا ،تنازعہ کے بعد  اسکول انتطامیہ نے وضاحت کی

دعوت ویب ڈیسک

نئی دہلی ،19 اگست :۔

گجرات کے بھاو نگر کے ایک اسکول کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ ویڈیو اسکول میں 15 اگست کے پروگرام کی ہے۔ اس میں ایک ڈرامہ ایکٹ کے دوران  لڑکیوں کو ‘دہشت گرد’ کے لباس میں برقع پہنے دکھایا گیا ہے ۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد   تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ اسے ‘اسلامو فوبک’ اور ‘فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے والا’ قرار دے رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے جان بوجھ کر دہشت گردوں کو برقع میں پیش کیا تاکہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا سکے ۔دوسری جانب اسکول نے اس معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں پہلگام حملے اور آپریشن سندور سے متعلق ایک  ڈرامہ پیش کر رہی تھیں ۔ جن لڑکیوں نے دہشت گرد بننا تھا انہیں کالے کپڑے پہننے کو کہا گیا لیکن وہ برقعہ پہن کر آئیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق وائرل ویڈیو میں کچھ لڑکیاں زمین پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ اسی دوران، کچھ اور لڑکیاں برقعہ پہنے بندوقیں اور فائر گولیاں لے کر آتی ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ غصے میں آگئے۔ انہوں نے اسے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی سازش قرار دیا اور کہا کہ لڑکیوں کو برقعہ پوش دہشت گرد کیوں دکھایا گیا؟

اس کے پیچھے اسلاموفوبیا کار فرما ہے ۔دانستہ طور پر مسلمانوں کو بدنام کرنے اور دہشت گردوں کی شناخت مسلمان ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

تنازعہ بڑھنے پر اسکول نے وضاحت کی ہے ۔ اسکول کے پرنسپل راجیندر دیو نے کہا، اسکول کی لڑکیوں نے یہ ڈرامہ پیش کیا تھا جس کا موضوع پہلگام دہشت گردانہ حملہ اور آپریشن سندورتھا۔ اس میں کچھ لڑکیاں دہشت گرد تھیں، کچھ فوجی تھیں اور کچھ مظلوم خواتین تھیں۔ دہشت گرد لڑکیوں کا کردار ادا کرنے والی لڑکیوں کو کالے کپڑے پہننے کو کہا گیا لیکن وہ برقعہ پہن کر آئیں۔ ہمارا مقصد کسی کمیونٹی یا طبقے کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔ ہماری کوشش تھی کہ بچوں میں مسلح افواج کا احترام بڑھے اور انہیں ان کی عظمت کا احساس دلایا جائے۔

دریں اثنا  اس معاملے پر بھاو نگر میونسپل کارپوریشن پرائمری ایجوکیشن کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر منجل بلدانیہ نے کہا کہ یہ اطلاع ہمارے نوٹس میں صرف سوشل میڈیا سے آئی ہے۔ ویڈیو کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تحقیقات کے بعد اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ کو ‘شو کاز نوٹس’ دیا جائے گا اور ان سے جواب طلب کیا جائے گا۔

 

hacklink panel |
casino siteleri |
deneme bonusu |
betorder |
güncel bahis siteleri |
cratosbet |
hititbet |
casinolevant |
asyabahis giriş |
2025 yılının en güvenilir deneme bonusu veren siteler listesi |
Deneme Bonusu Veren Siteleri 2025 |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
taksimbet giriş |
betpas giriş |
bahis siteleri |
ekrem abi siteleri |
betebet giriş |
hacklink panel |
casino siteleri |
deneme bonusu |
betorder |
güncel bahis siteleri |
cratosbet |
hititbet |
casinolevant |
asyabahis giriş |
2025 yılının en güvenilir deneme bonusu veren siteler listesi |
Deneme Bonusu Veren Siteleri 2025 |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
taksimbet giriş |
betpas giriş |
bahis siteleri |
ekrem abi siteleri |
betebet giriş |