اسرائیل کا 425 فوجیوں کی ہلاکت اور 5 ہزار فوجیوں کےزخمی ہونے کا اعتراف
تل ابیب ،10دسمبر :۔
غزہ پر وحشیانہ بمباری کرنے والی اسرائیلی فوجوں کو ہونے والے نقصانات کی اطلاع بہت کم باہر آ رہی ہے ۔لیکن بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حماس کے ہاتھوں اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑاہے۔
رپورٹ کے مطابق اب اسرائیلی فوج نے اپنے نقصانات کا انکشاف بھی کیا ہے اور فوجیوں کو ہونے والی جانی ضیا کا اعتراٖ بھی کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اسرائلی فوج نے 7 اکتوبر سے اب تک 425 فوجیوں کی ہلاکت اور 5 ہزار سے زائد زخمیوں کا اعتراف کرلیاہے۔اسرائیلی دفاعی حکام سے متعلق اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا کہ غزہ جنگ میں اب تک 425 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔اب تک 5 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے 58 فیصد شدید زخمی ہیں۔
میڈیاکے مطابق غزہ جنگ میں 2 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی معذور ہوچکے ہیں، دفاعی حکام اعتراف کر رہے ہیں کہ ہم نے کبھی بھی ایسی صورتحال نہیں دیکھی۔دفاعی حکام نے مزید کہا کہ اسپتال لائے گئے 7 فیصد اسرائیلی فوجی نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں، ہم جانتے ہیں نفسیاتی دباؤ کا شکار اسرائیلی فوجیوں کی تعداد تیزی سے بڑھے گی۔
دریں اثنا امریکی صدر نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے لیے کانگریس کو نظر انداز کردیا، فلسطینیوں پر برسانے کے لیے اسرائیل کو ٹینکوں کے 14 ہزار گولے بیچنے کی اجازت دیدی۔امریکی محکمہ خارجہ نے فروخت سے امریکی کانگریس کو آگاہ کردیا، ان ہتھیاروں کی مالیت 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہے۔