اسرائیل کا حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کی ہلاکت کا دعویٰ
حماس نے اسرائیلی دعوے کو افواہ قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں سے ایسی افواہ نہ پھیلانے کی اپیل کی ہے

تل ابیب ،31 اگست :۔
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے تیز ہونے کے درمیان اسرائیل نے ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ غزہ شہر کے علاقے رمل میں ایک فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس امر کی تصدیق کی کہ حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ غزہ شہر کے علاقے رمل میں ایک فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) اور داخلی انٹیلیجنس ایجنسی شین بیت کی مشترکہ کارروائی تھی، جس میں جدید انٹیلیجنس اور درست نشانہ بنانے والے ہتھیار استعمال کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں