اسرائیل پر حملے کی تیاری رہے ایران کو امریکہ کا انتباہ ،اسرائیل کی حمایت کا اعلان
واشنگٹن ،03 اکتوبر :۔
اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کی تیاری کر رہے ایران کو امریکہ نے خبر دار کیا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں وہ تل ابیب کےساتھ کھڑا ہے۔ امریکہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگرایران نے تل ابیب پر حملہ کیا تو امریکہ اسرائیلیوں کو نہیں روک سکے گا۔ ایک امریکی اہلکار اوراس معاملے سے واقف ایک سابق اسرائیلی اہلکار کے مطابق امریکہ کو لگ رہا ہے کہ ایرن ایک بار پھراسرائیل پرحملہ کرےگا۔
واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ ایران اسرائیل پر امریکی الیکشن سے قبل حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس منصوبے کے انکشاف کے بعد امریکہ میں ہلچل جاری ہے۔یکم اکتوبرکو ایران کی طرف سے اسرائیل پر حملہ کرنے کے بعد اسرائیلی قتل و غارت گری کے ایک سلسلے کے جواب میں اسرائیل نے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا لیکن جوہری تنصیبات یا تیل کی پیداوار کی تنصیبات کو نہیں چھیڑا۔ ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ”ہم نے ایرانیوں سے کہا ہےکہ ہم اسرائیل کو روک نہیں سکیں گے۔ ہم اس بات کو یقینی نہیں بنا سکیں گے کہ اگلا حملہ پچھلے حملے کی طرح نپا تلا اور ہدف پر ہوگا”۔امریکی اہلکار نے کہا کہ یہ پیغام براہ راست ایرانیوں تک پہنچایا گیا تھا۔ ویسےاس طرح کے براہ راست مواصلات کا شاذ و نادر ہی انکشاف کیا جاتا ہے۔ اسرائیلی اہلکار کا کہنا تھا کہ سوئس حکومت کے ذریعے واشنگٹن سے تہران کو ایک پیغام پہنچایا گیا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا کہ امریکی انتظامیہ کا موقف بہت واضح ہے۔ ایران کو اسرائیلی حملے کا جواب نہیں دینا چاہیے۔ تاہم اگر ایران نے حملہ کیا تو ہم اسرائیل کی مدد کریں گے‘‘۔ پینٹاگن کے ترجمان جنرل پیٹ رائڈر نے جمعہ کو کہا کہ امریکہ اضافی بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسٹرائرز، ایک فائٹر سکواڈرن، ٹینکر طیارے اور امریکی فضائیہ کے کئی طویل فاصلے تک مار کرنے والے B-52 بمبار طیاروں کو مشرق وسطیٰ لے جا رہا ہے۔