اسرائیل پرحزب اللہ کا جوابی حملہ،250 راکٹ داغے

بیروت،25 نومبر :۔

لبنان میں اسرائیلی کارروائی کے جواب میں لمبے عرصے کے بعد حزب اللہ نے زبر دست اور بڑا حملہ کیا ہے  ۔ اس مرتبہ اس نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 250 راکیٹ داغے۔ حملے میں 7 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ پچھلے کئی مہینوں میں حزب اللہ کے ذریعہ کیا گیا یہ سب سے شدید حملہ بتایا جا رہا ہے، کیونکہ کچھ راکیٹ اسرائیل کے وسط میں واقع تل ابیب علاقے تک پہنچ گئے۔

اسرائیل کی ‘میگن ڈیوڈ ایڈوم’ ریسکیو سروس نے کہا ہے کہ اس نے حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل پر داغے گئے حملوں میں زخمی ہوئے 7 لوگوں کا علاج کیا۔ جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی طرف سے دباؤ بنائے جانے کے درمیان حزب اللہ نے یہ کارروائی بیروت میں شدید اسرائیلی حملے کے جواب میں کیے ہیں۔ حملے کے بعد اسرائیلی فوج کا بیان سامنے آیا ہے۔ اس کے مطابق اتوار کو حزب اللہ کی طرف سے تقریباً 250 راکیٹ داغے گئے جن میں سے کچھ کو روک دیا گیا۔

اس درمیان لبنان کی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے میں اتوار کو لبنان کے ایک فوجی کی موت ہو گئی جبکہ 18 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حالانکہ اس واقعہ پر اسرائیل کی فوج نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ حزب اللہ کے خلاف جنگی علاقے میں کیا گیا۔ فوج کی مہم صرف حزب اللہ کے لڑاکوں کے خلاف ہے۔ واضح ہو کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 40 سے زیادہ لبنانی فوجی کی موت ہو چکی ہے۔ حالانکہ لبنان کی فوج اس جنگ سے موٹے طور پر دور ہی رہی ہے۔