اسرائیلی پولیس نے  مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عاید کر دی

یرو شلم ،26اکتوبر

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے درمیان اسرائلی پولیس نے قدیم شہر میں واقع مسجد اقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق یروشلم کے اسلامی اوقاف کا انتظامی کنٹرول اردن کے پاس ہے۔ اوقاف کے مطابق اسرائیلی پولیس افسروں نے قلعہ بند مسجد کے تمام دروازے اچانک بند کرنا شروع کر دیے اور مسلمانوں کا داخلہ مسجد اقصیٰ میں روک دیا جبکہ دوسری جانب وہ یہودی عبادت گذاروں کو مسجد میں تلمودی عقائد کے مطابق عبادت کے لیے داخلے کی اجازت دے رہے تھے۔ اس اقدام سے مسجد اقصیٰ میں عبادت کے حوالے سے ایک مدت سے نافذ اسٹیٹس کو ختم ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ کے لیے مختص اسٹیٹس  کے انتظامات کے تحت غیر مسلم القدس کمپلیکس کا دورہ تو کر سکتے ہیں لیکن انہیں وہاں عبادت کرنے کی اجازت نہیں۔ اس انتظامی ترتیب کے باوجود بعض یہودی مسجد کے احاطے میں نماز ادا کرتے دیکھے جاتے ہیں۔یہودی قانون نے مطابق مسجد اقصیٰ کمپاؤنڈ، المعروف ٹیمپل ماؤنٹ، کے تقدس کی وجہ سے اس کے کسی بھی حصے میں یہودیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔