اسرائیلی حملے کے بعد مغربی نوجوان خواتین میں اسلام کے تئیں دلچسپی میں اضافہ
متعددنوجوان خواتین کے قبول اسلام کے فیصلے میں فلسطین کے خلاف اسرائیلی حملے محرک بن رہے ہیں
نئی دہلی ،21نومبر :۔
اسلام کے تئیں دنیا بھر میں پھیلے اسلامو فوبیا کا اثر تو ہم دیکھ رہے ہیں لیکن اسلام سے نفرت کرنے والوں کے ردعمل کا مثبت نتیجہ بھی دنیا میں سامنے آ رہا ہے ۔ یہ حقیقت ہے کہ اسلام کو بد نام کرنے کی جتنی کوششیں دشمنان اسلام کی جانب سے ہو رہی ہیں اس سے زیادہ اس کا مثبت اثر دیکھنے کو ملتا ہے ۔اسرائیلی حملے کے بعد جس طرح مغرب میں فلسطینی مسلمانوں کے تئیں ہمدردی کا نرم گوشہ دیکھنے کو مل رہا ہے وہ نا قابل یقین ہے ۔یہی نہیں اب اسلام کے تئیں مغرب میں لوگوں کے نظریہ میں بھی تبدیلی نظر آ رہی ہے خاص طور پر مغربی نوجوان خواتین میں اسلام کے تئیں دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے سات اکتوبر کو غزہ پر جوابی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں نوجوان امریکی خواتین نہ صرف اسلام قبول کر رہی ہیں بلکہ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پیغامات کی صورت میں تبدیلی مذہب اعلان بھی کر رہی ہیں۔
برطانوی اخبار ڈیلی آن لائن کی خبر کے مطابق حال ہی میں مذہب تبدیل کرنے والی ان نوجوان مغربی خواتین کا کہنا ہے کہ حماس کے حملے پر اسرائیل کا ردعمل ان کے قبول اسلام کے فیصلے کا محرک بنا۔ حماس نے ’طوفان الاقصی آپریشن‘ میں اسرائیل کو نشانہ بنایا تھا جس کے جواب میں اسرائیل نے طاقت کا بے دریغ استعمال شروع کیا جو اب بھی جاری ہے۔
مذہب تبدیل کرنے والی ان نوجوان مغربی خواتین کا کہنا ہے کہ حماس کے حملے پر اسرائیل کا ردعمل ان کے قبول اسلام کے فیصلے کا محرک بنا۔اسرائیل کی جانب سے سات اکتوبر کو غزہ پر جوابی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں نوجوان امریکی خواتین نہ صرف اسلام قبول کر رہی ہیں بلکہ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پیغامات کی صورت میں تبدیلی مذہب کااعلان بھی کر رہی ہیں۔
اخبار نے نوجوان خواتین کے حوالے سے کہا کہ انہیں اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے بعد سے اسلام قبول کرنے کی ترغیب ملی ہے اور وہ ٹک ٹاک پر اپنی مذہبی بیداری کا اظہار کر رہی ہیں۔
اپنے تبدیلی مذہب کے سفر کو شیئر کرنے والوں میں الیکس نامی ایک خاتون بھی شامل ہیں، جنہوں نے حال ہی میں قرآن کا ایک نسخہ خریدا ہے۔ الیکس، نے اپنے بالوں کو ڈھانپنا شروع کر دیا ہے اور کہتی ہیں کہ سات اکتوبر کی کارروائی اور غزہ پر اسرائیل کے جوابی حملوں کے بعد وہ فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں بھی شریک ہوئی تھیں۔
اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر الیکس نے اسرائیلی حملے کی مذمت میں ایک ویڈیو بھی پوسٹ کر رکھی جس کے ساتھ لکھا کہ ’انہوں نے تمام مواصلات کو بند کر دیا ہے اور ان پر ہوا، زمین اور آسمان سے حملہ کر رہے ہیں۔‘ اب وہ ویڈیوز میں حجاب کرتی ہیں اور اپنی ویڈیوز پر آنے والے مثبت و منفی تبصروں کا جواب دیتی ہیں۔