
اسرائیلی حملے میں ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل سمیت متعدد اہم فوجی رہنماؤں اور سائنسدانوں کی موت
تہران ،13 جون :۔
اسرائیل کی جانب سے ایران پر کئے گئے بڑے حملے میں بڑے پیمانے پر ایران کو نقصان پہنچا ہے ۔ نہ صرف تنظیمی ڈھانچوں کو بلکہ متعدد فوجی اہلکاروں کی ہلاکت بھی سامنے آئی ہے ۔جس میں ایرانی چیف آف اسٹاف جنرل سمیٹ متعدد فوجی اہلکاروں کی اموت کی تصدیق خود ایران نے کی ہے ۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کی موت ہو گئی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں۔ان حملوں کے نتیجے میں فوجی اہداف کو نقصان اور اہم شخصیات کو قتل کرنے کے دعوے کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں میجر جنرل غلام علی راشد اور ان کے بیٹے بھی جانبحق ہو گئے۔
اسرائیلی حملے میں القدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی، ایران کی جوہری ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر فریدون عباسی ، آزاد یونیورسٹی کے سربراہ اور نیوکلیئرسائنسدان محمد مہدی تہرانچی کی بھی موت کی تصدیق ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے سرکاری میڈیا نے اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ کمانڈر حسین سلامی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایران میں 6 مقامات پر حملے کیے، ایران پر حملے کم از کم 2 مرحلوں میں کیے گئے۔