
اردن میں اخوان المسلمون پر پابندی ،تمام اثاثے منجمد،دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام
عمان ،24 اپریل :۔
اردن میں اپوزیشن جماعت اخوان المسلمون اور اس سے وابستہ ذیلی تنظیموں پر پابندی عائد کرکے اثاثے منجمد کردیئے۔اور وہی پرانے الزامات عائد کیے جو عموماً کسی تنظیم پر پابندی کے لیے لگائے جاتے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان اردن کے وزیر داخلہ مازان فرایا نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
وزیر داخلہ مازان فرایا نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ اخوان المسلمون کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ملک کے خلاف سازش کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار 16 مشتبہ دہشت گردوں نے جماعت اخوان المسلمون سے وابستگی کا اعتراف کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ اخوان المسلمون کے اثاثے، دفاتر اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے اور یہ پابندیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔اردن کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ الاخوان المسلمون کی سرگرمیاں ملک دشمنی پر مبنی ہیں اور نوجوانوں کو ریاست کے خلاف اکسایا گیا۔