اتر پردیش :تھانے کے سامنےایک شخص کا خود سوزی کا دلدوز واقعہ

شاہجہاں پور میں انصاف کے لئے در در بھٹکنے والے شخص نے اٹھایا انتہائی قدم،گاڑی چوری کےخلاف کارروائی نہ ہونے سے مایوس تھا شخص

نئی دہلی،06مارچ۔

اتر پردیش کی یوگی حکومت گرچہ ریاست میں انصاف اور قانون کی بہتری کے دعوے کررہی ہو مگر رونما ہونے والے واقعات لا اینڈ آرڈر اور انصاف اور قانون کی صورتحال کو دنیا کے سامنے بیان کر رہے ہیں۔تازہ معاملہ  اتر پردیش کے شاہجہاں پور کا ہے جہا ایک دل دہلا دین والا واقعہ سامنے آیا ہے۔انصاف کی امید میں تھانے سے لے کر ایس پی ک دفتر تک دردر بھٹکنے والے ایک شخص نے افسر کے دفتر کے سامنےخود سوزی جیسا انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی آفس کے سامنے خود کو آگ لگانے کے بعد متاثرہ شخص شعلوں کے ساتھ ادھر ادھر بھاگتا رہا ۔ اس دوران اس متاثرہ شخص کا خاندان بھی وہاں موجود تھا۔بچے پا پا چیختے رہے اور بچانے کی فریاد کرتے رہے۔اس اندوہناک واقعہ کے بعد دفتر کے اہلکار کمبل لے کر پہنچے اور آگ بجھانے کی کوشش کی ۔

اس پورے واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ۔جلتے ہوئے باپ کے پیچھے بیوی اور اس کے بچے چیختے ہوئے دوڑ رہے ہیں ۔اور بچانے کی گہار لگا رہے ہیں۔پھر کچھ افسران کمبل لے کر دوڑتے ہیں اور آگ بجھانے لگتے ہیں ۔ اس موقع پر بہت سے دیگر افراد بھی گزر رہے ہیں مگر کچھ لوگ ویڈیو بنا رہے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق متاثر شخص کی شناخت شاہجہاں پور کے کانٹ تھانے کے رہنے والے  طاہر کے طور پر ہوئی ہے ۔اس کی پک اپ گاڑی گاؤں کے ہی کچھ دبنگوں نے چھین لی ہے او ر متاثرہ لگا تار انصاف کی فریاد لگا رہا تھا۔ انصاف نہیں ملنے پر اس نے پریشان ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھا لیا۔ فی الحال سنگین طور پر خمی متاثرہ شخص کو میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔متاثرہ شخص دبنگوں کے خلاف کارروائی کے لئے تھانے سے لے کر ایس پی دفتر تک چکر کاٹ رہا تھا اپنے اہل خانہ کے ساتھ وہ لگا تار دفتر آ رہا تھا لیکن اس کی سنوائی نہیں ہو رہی تھی۔ جس سے وہ مایوس ہو کر  افسر  کے دفتر کے باہر خود کو آگ کے حوالے کر دیا ۔ایس پی دفتر میں موجود پولیس اہلکاروں نے کسی طرح  سے کمبل س نوجوان کے جسم میں لگی آگ کو بجھایا اور اسے اسپتال میں داخل کرایا ۔

واقعہ کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بی جے پی کی یوگی حکومت پر نشانہ سادھا ہے ۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ گاڑی چوری کا معاملہ درج نہیں ہونے پر مایوس شخص  نے ایس پی دفتر کے سامنے خود سوزی کر لی ۔اکھلیش یادو نے متاثرہ کا اعلاج کرانے اور انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس اقلیتی مورچہ کے صدر عمران پرتاپ گڑھی نے لکھا کہ دل دہلا دینے والا یہ منظر اتر پردیش کا ہے، یہاں ایک شخص ایس پی آفس کے باہر خود کو آگ لگا رہا ہے کیونکہ اس کی پک اپ کار جو اس کی آمدنی کا ذریعہ تھی، چوری ہو گئی، پولیس رپورٹ تک نہیں لکھ رہی تھی، چھوٹے بچوں نے  باپ کو جلتا ہوا دیکھ کر بچانے کی فریادد کرتے رہے۔ یوپی کے تھانوں میں غریبوں کا ٹرائل نہیں ہوتا، حکومت قصوروار پولیس والوں کے خلاف کارروائی کرے۔