اترا کھنڈ:سلکیارا ٹنل سے 17دنوں بعد تمام 41 مزدوروں کو بحفاظت باہر نکالا گیا

نئی دہلی، 28 نومبر

12 نومبر سے اترکاشی کے سلکیارا ٹنل میں پھنسے تمام 41 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے باہر آنے والے ہر مزدور کا شال اٹھا کر اور ہار پہنا کر استقبال کیا۔

نکالے گئے تمام مزدوروں کو ایمبولینس کے ذریعے چنیالی سو نڈ کے اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ان کے لیے طبی انتظامات پہلے ہی کر لیے گئے تھے  ۔ ان کے پرائمری جسمانی معائنے کے بعد، اگر کسی کو ضرورت ہو ئی تو انہیں چنوک ہیلی کاپٹر کی مدد سے صبح سویرے ایمس رشی کیش لے جایا جائے گا۔ ایمس (رشی کیش) میں 41 بستر بھی خالی رکھے گئے ہیں۔

تاہم باہر آنے والے مزدور بہت خوش اور صحت مند نظر آرہے ہیں۔ اس کے باوجود 17 دن تک سرنگ میں رہنے کے بعد ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔

اترکاشی، اتراکھنڈ میں سلکیارا کی زیر تعمیر سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو بچانے کے لیے چلائے جارہے بچاو ¿ آپریشن کے ایک حصے کے طور پر، ڈرلنگ اور پائپ پشنگ کا کام منگل 17 تاریخ کو دوپہر میں مکمل ہوا۔ اس کے بعد شام آٹھ بجے سے کارکنوں کو ٹنل کے اندر سے باہر نکالا جانے لگا۔

قابل ذکر ہے کہ 12 نومبر کو سلکیارا زیر تعمیر سرنگ میں ملبہ گرنے سے پھنس گیا تھا۔ اس میں مختلف ریاستوں کے کل 41 کارکنان شامل تھے۔