آسا م میں معروف صحافی ابھیشار شرما  کے خلاف مقدمہ ، وزیر اعلیٰ پر ‘فرقہ وارانہ سیاست‘ کا الزام

معروف صحافی نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا قانونی جواب دیا جائے گا

 

نئی دہلی ،22 اگست :۔

آسام پولیس نے گزشتہ روز جمعرات کو معروف  صحافی ابھیشار شرما کے خلاف ایف آئی آر درج کی ۔الزام ہے کہ صحافی   نے وزیر اعلی ہمنتا بسوا سرما پر فرقہ وارانہ سیاست میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ایف آئی آر گوہاٹی کرائم برانچ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے طلبہ ونگ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے رکن آلوک باروہ کی شکایت کی بنیاد پر درج کی ہے۔

شکایت کے مطابق، شرما نے ایک ویڈیو میں، "رام راجیہ کے اصول کا مذاق اڑایا، یونین اور آسام کی حکومتوں کی تذلیل کی، اور کھلے عام  وزیر اعلیٰ پر فرقہ وارانہ سیاست کا الزام لگایا،” اس طرح "قومی خودمختاری” کو خطرے میں ڈالا۔

کرائم برانچ نے شرما کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہیتا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جو قومی یکجہتی اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے والے، گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے، اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے  کے لیے  درج کئے جاتے ہیں۔

باروہ نے الزام لگایا کہ شرما نے "بے بنیاد دعوے” کیے کہ سرما کی سیاست مکمل طور پر ہندو مسلم پولرائزیشن پر منحصر ہے۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ صحافی کے ذریعہ  آسام کو "بدعنوان، فرقہ پرست "ریاست  کے طور پر پیش کرکے بدامنی کو ہوا دینے کی کوشش  کی جا رہی تھی۔

دریں اثنا اپنے خلاف درج ایف آئی آر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ابھیشار شرما نے اسے شرمناک قرار دیا ہے ۔صحافی نے اپنے ایک پوسٹ میں لکھا کہ @assampolice کی طرف سے میرے خلاف درج ایف آئی آر مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ اس کا قانونی جواب دیا جائے گا! اپنے شو میں میں نے آسام کے ایک جج کے بیان کا ذکر کیا تھا جس میں انہوں نے آسام حکومت کی طرف سے مہابل سیمنٹ کو 3000 بیگھہ اراضی الاٹ کرنے کا ذکر کیا تھا اور تنقید کی تھی۔ میں نے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کی فرقہ وارانہ سیاست کا حقائق کے ساتھ ذکر کیا تھا… جو ان کے اپنے بیانات پر مبنی ہے۔ یہ وہ شو ہے جس پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صحافی ابھیشار شرا نے  اپنی ویڈیو میں، الزام عائد کیا تھا کہ آسام کی  حکومت مذہبی خطوط پر نفرت پھیلا کر لوگوں کی توجہ سنگین مسائل سے ہٹا رہی ہے۔ انہوں نے آسام کے وزیر اعلیٰ پر مسلمانوں اور مدارس کے خلاف "پروپیگنڈا مہم” چلانے کا الزام لگایاتھا۔

واضح رہے کہ آسام حکومت ان دنوں سچائی اور آسام حکومت کی فرقہ ورانہ مسلم دشمن پالیسی  کی سچائی دنیا کے سامنے رکھنے والے صحافیوں کے خلاف سر گرم ہے ۔حالیہ دنوں میں ہی   گوہاٹی کرائم برانچ نے 12 اگست کو دی وائر کے بانی ایڈیٹر سدھارتھ وردراجن کو آپریشن سندور پر ایک مضمون سے متعلق ایک اور کیس کے سلسلے میں سمن جاری کیا تھا۔اس کے بعد اب ابھیشار شرما کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

 

hacklink panel |
casino siteleri |
deneme bonusu |
betorder |
güncel bahis siteleri |
cratosbet |
hititbet |
casinolevant |
sekabet giriş |
2025 yılının en güvenilir deneme bonusu veren siteler listesi |
Deneme Bonusu Veren Siteleri 2025 |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
taksimbet giriş |
betpas giriş |
bahis siteleri |
ekrem abi siteleri |
betebet giriş |
gamdom |
gamdom |
gamdom giriş |
gamdom |
betsat |
ronabet giriş |
truvabet |
venüsbet giriş |
truvabet |
hacklink panel |
casino siteleri |
deneme bonusu |
betorder |
güncel bahis siteleri |
cratosbet |
hititbet |
casinolevant |
sekabet giriş |
2025 yılının en güvenilir deneme bonusu veren siteler listesi |
Deneme Bonusu Veren Siteleri 2025 |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
taksimbet giriş |
betpas giriş |
bahis siteleri |
ekrem abi siteleri |
betebet giriş |
gamdom |
gamdom |
gamdom giriş |
gamdom |
betsat |
ronabet giriş |
truvabet |
venüsbet giriş |
truvabet |