یوپی، ہریانہ کے بعد، تلنگانہ  سے بھی مزدور جائیں گے اسرائیل

 بڑی تعداد میں مزدوروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا،تعمیراتی کاموں کے لئے905 مزدوروں کا انتخاب

نئی دہلی ،27 مئی :۔

اسرائیل میں جنگ کے دوران وہاں مزدوروں کی قلت اورتعمیراتوں کاموں کے بہتات کی وجہ سے بڑی تعداد میں اسرائیلی بیرون ممالک سے مزدوروں کو در آمد کر رہا ہے ۔خاص طور پر اسرائیل مزدوروں کی در آمد میں ہندوستان سے قرار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق  اتر پردیش ،ہریانہ کے بعد اب  تلنگانہ سے بھی بڑی تعداد میں مزدور اسرائیل ملازمت کے لئے جا رہے ہیں ۔ متعدد کارکنان ملک کی تعمیراتی صنعت میں مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کے لیے اسرائیل جا نے کے لئے ٹیسٹ بھی دے رہے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق،  حیدرآباد میں جمعہ کو اختتام پذیر ہونے والے چار روزہ پروگرام کے بعد، 2,209 کارکنوں نے اسرائیل میں تعمیراتی کاموں کے لیے درخواست دی ہے ۔  اس مہارت کے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد  905  مزدوروں کو اسرائیل میں کام کرنے کے لیے  منتخب کیا  گیا اور انھیں مغربی ایشیائی ملک کی غیر ملکی لیبر فورس میں شامل کیا جائے گا۔

بھرتی مہم کا اہتمام ریاستی حکومت نے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن انٹرنیشنل (NSDCI) کے تعاون سے کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "تلنگانہ میں کام کرنے والے کارکن بڑھئی، سیرامک ​​ٹائلر، پلاسٹرکے ملازم ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں جنگ کے  حالات کے باوجود بہت سے ہندوستانی جنگ سے متاثرہ علاقے میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ اسرائیل کی تعمیراتی صنعت انہیں بہت زیادہ معاوضہ دے رہی ہے ۔ بھرتی کرنے والی ٹیم نے کہا ہے کہ ہر  ملازم کو ماہانہ ₹1.2 لاکھ سے ₹1.38 لاکھ کے درمیان  معاوضہ ملے گا، جو ہنر مندمزدوروں کو معمولی تنخواہ ملتی ہے۔

اتر پردیش اور ہریانہ میں مزدوروں کی  بھری مہم کا یہ تلنگانہ میں  اس سال ہندوستان میں اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے۔۔ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان ایک معاہدہ اسرائیل کی تعمیراتی صنعت کے لئے ہنر مند ہندوستانی کارکنوں کی مہارت کو جانچنے کے بعد ان کی خدمات حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

جاری تنازعات کے باوجود، ہندوستانی حکومت نے اسرائیلی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ہندوستانی کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ اطلاعات کے مطابق، آنے والے مہینوں میں راجستھان، بہار اور مہاراشٹرا میں بھی اسی طرح کی بھرتی مہم منعقد ہونے کا امکان ہے۔