امروہہ سے بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ کنو دانش علی پارٹی سے معطل

پارٹی مخالف سر گرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے بی ایس پی سپریمو مایا وتی نے معطل کر دیا

نئی دہلی،09دسمبر:۔

امروہہ سے بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی پارلیمنٹ میں رمیش بدھوڑی کے ذریعہ کی گئی بد سلوکی  اور گالی گلوج کی اذیت سے باہر نہیں نکلنے تھے کی خود ان کی پارٹی  کی سپریمو مایاوتی نے ایک اور چھٹکا دے  دیا ہے ۔  بہوجن سماج پارٹی نے  فوری طور پر دانش علی کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔ بی ایس پی کے اتر پردیش دفتر نے ایک ریلیز جاری کرکے یہ اطلاع دی۔

ریلیز کے مطابق، دانش علی بی ایس پی لوک سبھا ایم پی امروہہ اتر پردیش کو آج 09/12/2023 کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ریلیز کے مطابق دانش علی کو متعدد مرتبہ زبانی طور پر آگاہ کیا گیا تھا اس کے باوجود وہ پارٹی کی پالیسیوں اور نظریات کے خلاف کام کرتے رہے ۔

بی ایس پی جنرل سکریٹری ستیش مشرا کے مطابق ایچ ڈی دیوے گوڑا کی درخواست پر بی ایس پی نے دانش علی کو امروہہ سے ٹکٹ دیا تھا۔ اس دوران دیوے گوڑا نے یقین دلایا تھا کہ ٹکٹ ملنے کے بعد دانش علی ہمیشہ بی ایس پی کی تمام پالیسیوں اور ہدایات پر عمل کریں گے اور پارٹی کے مفاد میں ہی کام کریں گے۔ یہ یقین دہانی دانش علی نے دیوے گوڑا سے پہلے بھی دہرائی تھی۔ جس کے بعد دانش علی کو بی ایس پی کی رکنیت دی گئی۔

ستیش مشرا کے مطابق دانش علی تمام یقین دہانیوں کو بھلا کر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ایسے میں پارٹی کے مفاد میں دانش علی کو بی ایس پی کی رکنیت سے فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔