اسرائیلی یرغمالیوں  کی رہائی کے بعد ہنستے مسکراتے  ویڈیو وائرل

غزہ ،یکم دسمبر :۔

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی آج اختتام ہو گئی ہے ، ایک بار پھر اسرئیلی ٹینک اور جنگی طیارے غزہ کی فضا میں لہرانے لگے ہیں ۔دریں اثنا جنگ بندی کے دوران حماس کی جانب سے ریلیز کئے گئے اسرائیلی یرغمالیوں کا ایک حیران کو ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس سے حماس کے خلاف دنیا بھر میں بنائے جا رہے مغربی میڈیا کے ذریعہ منفی ماحول کو زک پہنچا ہے اور سوال کھڑے ہو رہے ہیں ۔

وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ رہا پانے والی دو اسرائیلی خواتین ہنستے مسکراتے  حماس کے جنگجوؤں کو الوداع کہہ رہی ہیں ۔یہ ویڈیو القدس نامی سوشل میڈیا سے وائرل ہوئی ہے ۔اس ویڈیو  نے یرغمالیوں سے حماس کے برے سلوک کے پروپیگنڈے کی نفی کردی۔ ویڈیو میں رہائی پانے والے یرغمالی گرم جوشی سے حماس جنگجوو ں کو الوداع کر رہے ہیں۔ ایک اسرائیلی خاتون تو اللّٰہ حافظ کہہ کر واپسی کے لیے روانہ ہوئیں۔