ہفت روزہ کانتی (ہندی) تحریک اسلامی کا ترجمان رسالہ ہے۔ اس جریدے کا مقصد مسلمانوں نیز وابستگان تحریک کو حالات حاضرہ سے باخبر رکھنا، معاصر افکار و تصورات سے روشناس کرانا، نیز اسلام کی روشنی میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے مسلمانوں سے مطلوب رویہ پیش کرنا ہے۔ طویل مضامین کے بجائے مختصر مضامین کو ترجیح دی جاتی ہے البتہ ناگزیر ضوررت کے تحت طویل مضامین کو بھی قسط وار شائع کیا جاتا ہے۔ کانتی کے مضامین تنوع کے حامل ہوتے ہیں۔