Description
رسائل و اخبارات کی تفصیل
ماہ نامہ کانتی (ہندی) تحریک اسلامی کا ترجمان رسالہ ہے۔ اس جریدے کا مقصد برادران وطن میں دعوت دین کو پیش کرنا ہے۔ طویل مضامین کے بجائے مختصر مضامین کو ترجیح دی جاتی ہے البتہ ناگزیر ضوررت کے تحت طویل مضامین کو بھی قسط وار شائع کیا جاتا ہے۔ کانتی کے مضامین تنوع کے حامل ہوتے ہیں۔
ہفت روزہ کانتی (ہندی) تحریک اسلامی کا ترجمان رسالہ ہے۔ اس جریدے کا مقصد مسلمانوں نیز وابستگان تحریک کو حالات حاضرہ سے باخبر رکھنا، معاصر افکار و تصورات سے روشناس کرانا، نیز اسلام کی روشنی میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے مسلمانوں سے مطلوب رویہ پیش کرنا ہے۔ طویل مضامین کے بجائے مختصر مضامین کو ترجیح دی جاتی ہے البتہ ناگزیر ضوررت کے تحت طویل مضامین کو بھی قسط وار شائع کیا جاتا ہے۔ کانتی کے مضامین تنوع کے حامل ہوتے ہیں۔
ہفت روزہ دعوت ہندوستان میں اعلی صحافتی اقدار اور دعوت دین کے مشن کا داعی ہے۔ مختلف سیاسی، سماجی، اقتصادی و ادبی، دینی کالموں کے علاوہ خواتین اور بچوں کے گوشے بھی اخبار کی زینت بنتے ہیں۔ آج ہی خریدار بنیے۔
ماہ نامہ زندگیٔ نو تحریک اسلامی کا ترجمان رسالہ ہے جس کے پیش نظر تین مقاصد رہے ہیں: اقامت دین کے فریضے کی وضاحت اور اس کے مراحل کی نشان دہی، بدلتے ہوئے حالات میں امتِ مسلمہ کو درپیش سوالات کے سلسلے میں رہ نمائی اور تزکیہ و تربیت۔ ان تینوں اہم مقاصد کے پیشِ نظر اس ماہ نامے کے تمام مضامین ترتیب دیے جاتے ہیں۔
اس جریدے کے مضامین کا انداز خالص اکیڈمک نہیں ہوتا بلکہ اس میں دینی و علمی ذوق رکھنے والے ایک عام قاری کی ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے۔ اس امر کا اہتمام کیا جاتا ہے کہ مضامین مدلل ہوں اور وہ قاری کو فکری و عملی غذا فراہم کریں۔ طویل مضامین کے بجائے مختصر مضامین کو ترجیح دی جاتی ہے، البتہ حسبِ ضرورت کچھ مضامین قسط وار بھی شائع کیے جاتے ہیں۔ زندگیٔ نو کے مضامین متنوع اور فکر انگیز ہوتے ہیں۔