ہماچل پردیش: اسمبلی انتخابات سے کچھ ہی دن قبل کانگریس کے 26 لیڈر بی جے پی میں شامل ہوئے

نئی دہلی، نومبر 8: ہماچل پردیش سے کانگریس کے 26 لیڈر پیر کو شملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے۔ واضح رہے کہ یہ پیش رفت ریاست میں اسمبلی انتخابات سے کچھ دن قبل ہی ہوئی ہے۔

زعفرانی پارٹی میں شامل ہونے والے لیڈران میں کانگریس کے سابق جنرل سکریٹری دھرم پال ٹھاکر، سابق سکریٹری آکاش سینی، سابق کونسلر راجن ٹھاکر اور امت مہتا، مہر سنگھ کنور اور راہل نیگی وغیرہ شامل ہیں۔

وہ وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر اور پارٹی کے قومی نائب صدر سودان سنگھ کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔ بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ وہ کانگریس کی ’’جابرانہ پالیسیوں‘‘ کی وجہ سے پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

ٹھاکر نے سابق کانگریس لیڈران کا زعفرانی پارٹی میں خیرمقدم کیا اور کہا ’’آئیے ہم بی جے پی کی تاریخی جیت کے لیے مل کر کام کریں‘‘۔

قبل ازیں پیر کو بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا نے یقین ظاہر کیا کہ پارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور کہا کہ ہماچل پردیش کے باشندوں کو وزیر اعظم نریندر مودی پر بھروسا ہے۔

68 سیٹوں والی ہماچل پردیش اسمبلی کے انتخابات 12 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے اور نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
jojobet giri?
jojobet