انتخابات: چندر شیکھر آزاد گورکھپور سے یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف الیکشن لڑیں گے، دیگر اہم خبریں

  1. آزاد سماج پارٹی کے بانی چندر شیکھر آزاد اتر پردیش کے گورکھپور سیٹ سے الیکشن لڑیں گے، ان کی پارٹی نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ہیں۔
  2. بھارتیہ جنتا پارٹی نے گوا اسمبلی انتخابات کے لیے 34 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ پنجم سیٹ کا ٹکٹ سابق وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کے بیٹے اُتپل پاریکر کے بجائے موجودہ ایم ایل اے اتاناسیو مونسیریٹ کو دیا گیا ہے۔ اتپل پاریکر نے کھلے عام پنجم سے انتخابات لڑنے کے لیے کہا تھا۔
  3. بھارتیہ جنتا پارٹی نے جمعرات کو 70 رکنی اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے 59 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اودھم سنگھ نگر ضلع کے کھتیما حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔ اتراکھنڈ بی جے پی کے صدر مدن کوشک کو ہریدوار حلقہ سے ٹکٹ ملا ہے۔
  4. اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کے بہنوئی پرمود گپتا اور کانگریس کی سابق رہنما پرینکا موریہ نے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ موریہ اتر پردیش میں پارٹی لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا کی قیادت میں کانگریس کی ’’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘‘ مہم کا چہرہ تھیں۔
  5. سنیکت سنگھرش پارٹی کے سربراہ گرنام سنگھ چدونی نے کہا کہ ان کی پارٹی پنجاب اسمبلی انتخابات میں 10 سیٹوں پر مقابلہ کرے گی۔ سنیکت سنگھرش پارٹی نے سنیکت سماج مورچہ کے ساتھ اتحاد کیا ہے، جس کی قیادت کسانوں کے ایک اور لیڈر بلبیر سنگھ راجیوال کر رہے ہیں۔