مختصر مختصر: نجی اسپتالوں میں کوویڈ ویکسینوں کی قیمت 250 روپے ہوگی، دیگر اہم خبریں
- نجی اسپتالوں میں کورونا وائرس ویکسین کی قیمت 250 روپے طے کی گئی۔ لوگوں کو اپنے ویکسینیشن مراکز کا انتخاب کرنے کی سہولت دی جائے گی۔
- کپل سبل کا کہنا ہے کہ ’’کانگریس کمزور ہوتی جارہی ہے، اسے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بیان جموں کے ایک پروگرام میں ایسے کانگریس لیڈروں کے ساتھ دیا جنھوں نے اس سے قبل بھی پارٹی ہائی کمان پر سوال اٹھایا تھا۔
- تمل ناڈو میں اے آئی اے ڈی ایم کے نے پی ایم کے کو 23 سیٹیں دیں، بی جے پی کے ساتھ بھی بات چیت جاری۔ اس دوران آر سارتھ کمار نے کمل ہاسن سے ممکنہ انتخابی اتحاد پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔
- اٹارنی جنرل نے سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کے لیے رضامندی دینے سے انکار کردیا۔ کارکن ساکیت گوکھلے کی جانب سے دائر درخواست میں ایک انٹرویو میں عدلیہ کے بارے میں گوگوئی کے تبصروں کا حوالہ دیتے ہوئے اس کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
- مہاراشٹر کے امراوتی میں لاک ڈاؤن میں 8 مارچ تک توسیع۔ اس دوران گجرات انتظامیہ نے احمد آباد، راجکوٹ، سورت اور وڈوڈرا میں نائٹ کرفیو میں 15 دن کی توسیع کردی۔
- پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے بعد ہندوستان کے ساتھ پیشرفت کا آغاز ہوا ہے۔ خان نے کہا کہ ان کا ملک ہمیشہ امن کے لیے کھڑا ہے اور نئی دہلی کے ساتھ بات چیت کے ذریعے تمام بقیہ معاملات کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔
- بنگلہ دیشی مصنف مشتاق احمد ’’حکومت مخالف‘‘ سوشل میڈیا پوسٹوں کے الزام میں گرفتاری کے 9 ماہ بعد ہی جیل میں انتقال کرگئے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے احمد کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور ڈیجیٹل سیکیورٹی ایکٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے تحت انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔
- پرشانت کشور نے مغربی بنگال میں بی جے پی کی نشستوں کے بارے میں پیش گوئی کا اعادہ کیا اور اسمبلی انتخابات کو ’’جمہوریت کی کلیدی جنگ‘‘ قرار دیا۔ انتخابات میں ٹی ایم سی کی مدد کرنے والے سیاسی حکمت کار نے کہا ہے کہ بھگوا جماعت ڈبل ہندسے کو عبور کرنے کے لیے بھی جدوجہد کرے گی۔