مختصر مختصر: این سی بی نے سمیر وانکھیڑے کو آرین خان سے متعلق کیس سے ہٹایا، دیگر اہم خبریں

  1. سمیر وانکھیڑے کو آرین خان کیس سے باہر کردیا گیا ہے کیوں کہ این سی بی نے تحقیقات دہلی ٹیم کو منتقل کردی۔ افسر نے تاہم اس پیش رفت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اس معاملے کی مرکزی ایجنسی سے تحقیقات کرنے کو کہا تھا۔
  2. نوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب کانگریس کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ واپس لے لیا۔ تاہم انھوں نے کہا کہ جب ریاست کو نیا ایڈووکیٹ جنرل ملے گا تب وہ اپنے دفتر میں واپس آئیں گے۔
  3. دیوالی کے ایک دن بعد دہلی کی ہوا کا معیار خطرناک: بگڑتی ہوئی آلودگی کے باوجود شہر کے رہائشیوں نے جمعرات کو تہوار منانے کے لیے پٹاخے پھوڑے ہیں۔ دریں اثنا گریٹر نوئیڈا میں دھوئیں کے سبب پیدا ہوئے اندھیرے کی وجہ سے کئی گاڑیوں کے ٹکرانے کے بعد چار افراد زخمی ہو گئے۔
  4. بی جے پی کے کپل مشرا نے گروگرام میں نماز کے مقام پر منعقدہ پوجا میں شرکت کی۔ ہندوتوا تنظیموں کی دھمکیوں کی وجہ سے مسلمان شہر کے سیکٹر 12 اے علاقے میں پولیس کی حفاظت میں نماز جمعہ ادا کر رہے ہیں۔
  5. فائزر کا کہنا ہے کہ اس کی اینٹی وائرل CoVID-19 گولی ہسپتال میں داخل ہونے اور موت کے خطرے کو 89 فیصد کم کرتی ہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو نے کہا کہ یہ نتائج وبائی امراض کی تباہی کو روکنے کی دنیا کی کوششوں میں ’’ایک حقیقی گیم چینجر‘‘ ہیں۔
  6. ہریانہ میں کسانوں نے بی جے پی ایم پی کے خلاف احتجاج کیا جس نے انھیں ’’بے روزگار شرابی‘‘ کہا تھا۔ بھارتیہ کسان یونین کے رہنما روی آزاد نے دعوی کیا کہ پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد ایک کسان زخمی ہو گیا۔
  7. ممبئی کی میونسپل باڈی کا کہنا ہے کہ ساحلوں پر چھٹھ کی تقریبات نہیں منائی جائیں گی۔ شہری ادارے نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مصنوعی تالابوں میں تہوار منائیں۔
  8. انسانی حقوق کے گروپوں نے کووڈ رپورٹنگ کے الزام میں جیل میں بند چینی صحافی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ژانگ ژان کے اہل خانہ کا کہناہے کہ وہ بھوک ہڑتال کرنے کے بعد اب موت کے قریب ہے۔
  9. سرینگر میں مسلح تصادم کے دوران مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک ہسپتال میں فائرنگ کی۔ پولیس نے کہا کہ جنگجو شہریوں کی موجودگی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔