مختصر مختصر: کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب مہاراشٹر حکومت نے نئی پابندیاں نافذ کیں، بیجاپور میں ماؤنوازوں سے مقابلے میں 22 سکیورٹی اہلکار ہلاک، دیگر اہم خبریں

  1. مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے مدنظر رات کا کرفیو اور ہفتے کے آخری دن کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے جلد ہی مزید پابندیوں کا اعلان ہوگا۔ وہیں ستمبر کے وسط کے بعد سے ملک میں سب سے بڑے یک روزہ اضافے میں اتوار کے روز 93،249 نئے واقعات ملک بھر میں سامنے آئے۔ مرکز نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ اب ویکسینیشن کے لیے صحت کے کارکنا اور دیگر صف اول کے کارکنان کا اندراج نہ کریں۔
  2. بیجاپور میں ماؤنوازوں سے مقابلے میں 22 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ دونوں فریقوں کو جانی نقصان ہوا ہے۔
  3. الیکشن کمیشن نے نندی گرام میں ممتا بنرجی کے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ بی جے پی نے بوتھ پر قبضہ کرلیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے خلاف ماڈل ضابطہ اخلاق اور نمائندگی عوام کے ایکٹ کے تحت کارروائی پر غور کررہے ہیں۔
  4. دہلی پولیس نے غازی آباد مندر کے مرکزی پجاری کے خلاف پیغمبر اسلام کے خلاف تبصرے کے لیے ایف آئی آر درج کی۔ نرسنگانند نے پریس کلب آف انڈیا میں ایک اجلاس میں پیغبمر اسلام کے خلاف نہایت توہین آمیز تبصرے کیے تھے، جس کے بعد ملک بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پھوٹ پڑا۔
  5. بی جے پی کا کہنا ہے کہ اگر وہ مغربی بنگال میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ صرف سی اے اے نافذ کرے گی، این آر سی نہیں۔ پارٹی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے ترنمول کانگریس پر اس معاملے پر ایک ’’جعلی خبروں کی مہم‘‘ چلانے کا الزام عائد کیا۔
  6. اتراکھنڈ کے چار اضلاع میں 40 مقامات پر جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، مرکز نے این ڈی آر ایف کی تعیناتی کا حکم دیا: وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت نے عہدیداروں سے ایک ملاقات کے بعد بتایا کہ 12 ہزار محکمہ جنگلات کے کارکنا کو آگ بجھانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
  7. یوپی پولیس نے ہاتھرس کیس میں صحافی صدیق کیپن اور 7 دیگر کے خلاف 5 ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی۔ پولیس نے الزام لگایا کہ کپن اور دیگر نے دوحہ اور مسقط میں مالیاتی اداروں سے ہاتھرس میں امن و امان کی خرابی پیدا کرنے کے لیے تقریباً 80 لاکھ روپے کے فنڈز وصول کیے۔
  8. روہتک میں ہریانہ کے وزیر اعلی کے خلاف مظاہرے کے دوران ایک بزرگ کسان زخمی۔ کسانوں نے الزام عائد کیا کہ مظاہرین زخمی ہوئے ہیں کیوں کہ پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا، لیکن ہریانہ پولیس نے دعویٰ کیا کہ وہ پتھراؤ کے باعث زخمی ہوئے ہیں۔