مسجد اقصی – دعوت نیوز https://dawatnews.net نظر - خبر در خبر Sat, 01 Apr 2023 12:45:49 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.4.3 168958987 250,000 فلسطینیوں نے اسرائیلی پابندیوں کو توڑتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی https://dawatnews.net/250000-palestinians-defy-israeli-curbs-for-prayers-at-al-aqsa-official/ Sat, 01 Apr 2023 12:45:49 +0000 https://dawatnews.net/?p=50943 اسرائیل کی جانب سے عائد پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے سے لاکھوں فلسطینیوں نے مقدس مہینے رمضان کے دوسرے جمعہ کی نماز کے لیے مسجد اقصیٰ کی طرف مارچ کیا۔]]>

نئی دہلی، اپریل 1: اسرائیل کی جانب سے عائد پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے سے لاکھوں فلسطینیوں نے مقدس مہینے رمضان کے دوسرے جمعہ کی نماز کے لیے مسجد اقصیٰ کی طرف مارچ کیا۔

یروشلم میں محکمہ اسلامی اوقاف کے سربراہ شیخ عزام الخطیب نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ’’تقریباً 250,000 نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔‘‘

یہ اعداد و شمار گذشتہ ہفتے کے 100,000 کی تعداد سے نمایاں طور پر زیادہ تھے۔

دن کی اولین ساعتوں سے لوگ جمع ہونا شروع ہو گیا، جب کہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی یروشلم میں 2000 سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

یروشلم کے مفتی اعظم محمد احمد حسین نے اپنے خطبہ میں یہودیوں کے پاس اوور کے دوران مسجد اقصیٰ کو نشانہ بنانے کے اسرائیلی منصوبوں کے بارے میں خبردار کیا، جو 5 سے 12 اپریل کے درمیان منایا جائے گا۔

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے 55 سال سے کم عمر کے مردوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا ہے۔

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران صرف خواتین، بچوں اور 55 سال سے زیادہ عمر کے مردوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دے گا۔

غزہ کی پٹی کے لوگوں کی ایک بہت کم تعداد نے مقدس مہینے کے دوران مشرقی یروشلم میں داخلے کے اجازت نامے حاصل کیے ہیں۔

مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے لیے مسجد حرام اور مسجد نبوی کے بعد دنیا کی تیسری مقدس ترین جگہ ہے۔

]]>
50943
اسرائیلی فوجیوں کا مسجد اقصی میں نمازیوں پر حملہ قابل مذمت، بین الاقوامی برادری آگے آئے: امیر جماعت اسلامی https://dawatnews.net/%d8%a7%d8%b3%d8%b1%d8%a7%d8%a6%db%8c%d9%84%db%8c-%d9%81%d9%88%d8%ac%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%d8%a7-%d9%85%d8%b3%d8%ac%d8%af-%d8%a7%d9%82%d8%b5%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%86%d9%85%d8%a7%d8%b2%db%8c/ Sat, 08 May 2021 14:59:44 +0000 https://dawatnews.net/?p=35558 جماعت اسلامی ہند (جے آئی ایچ) کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے اسرائیلی پولیس کے ذریعہ مسجد اقصی پر کیے جانے والے تشدد کی مذمت کی ہے اور اس اقدام کو سنگین اشتعال انگیزی قرار دیا ہے، جس پر فوری طور پر عالمی برادری کو توجہ دینی چاہیے۔]]>

نئی دہلی، مئی 8: جماعت اسلامی ہند (جے آئی ایچ) کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے اسرائیلی پولیس کے ذریعہ مسجد اقصی پر کیے جانے والے تشدد کی مذمت کی ہے اور اس اقدام کو سنگین اشتعال انگیزی قرار دیا ہے، جس پر فوری طور پر عالمی برادری کو توجہ دینی چاہیے۔

میڈیا کو ایک بیان دیتے ہوئے امیر جماعت نے آج کہا کہ ’’ہم اسرائیلی پولیس کے ذریعہ مسلمانوں کے قبلۂ اول مسجد اقصی پر بلا اشتعال دھاوا بولنے کی مذمت کرتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اسرائیلیوں کی طرف سے فائرنگ اور تشدد کی وجہ سے کم از کم 178 فلسطینی نمازی زخمی ہوئے ہیں اور 88 مسجد اقصی کے کمپاؤنڈ اور یروشم میں دوسری جگہوں پر اسپتال میں داخل ہیں۔‘‘

امیر جماعت نے مزید کہا کہ ’’یہ عمل خاص طور پر قابل مذمت ہے کیوں کہ یہ رمضان کے آخری ایام میں پیش آیا ہے اور اس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے جو مسجد اقصیٰ کو نہایت عقیدت و احترام سے دیکھتے ہیں۔‘‘

انھوں نے اس کے خلاف عالمی برادری سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس واقعے کا ازالہ کرے اور اسرائیلی حکومت کو متنبہ کرے کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں سے باز آجائے اور اس کے لیے سرکاری طور پر معافی نامہ جاری کرے۔‘‘

امیر جماعت نے مزید کہا ’’ہم حکومت ہند سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے کی مذمت کرے، اسرائیلی سفیر کو طلب کرے اور اس سلسلے میں بیان جاری کرے۔‘‘

]]>
35558
اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کا مشرقی دروازہ بند کیا، مسلم وقف سربراہ نے اسے ’’مذہبی جنگ بھڑکانے‘‘ کا سبب قرار دیا https://dawatnews.net/%d8%a7%d8%b3%d8%b1%d8%a7%d8%a6%db%8c%d9%84-%d9%86%db%92-%d9%85%d8%b3%d8%ac%d8%af-%d8%a7%d9%82%d8%b5%db%8c%d9%b0-%da%a9%d8%a7-%d9%85%d8%b4%d8%b1%d9%82%db%8c-%d8%af%d8%b1%d9%88%d8%a7%d8%b2%db%81-%d8%a8/ Wed, 15 Jul 2020 10:00:36 +0000 https://dawatnews.net/?p=28308 غزہ، جولائی 15: یروشلم میں مسلم وقف کونسل کے سربراہ شیخ عبد العظیم صلحب نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا ایک دروازہ بند کرنے کے اسرائیل کے حکم سے خطے میں ’’ایک مذہبی جنگ‘‘ شروع ہو سکتی ہے۔ صلحب نے منگل کے روز وائس آف فلسطین ریڈیو کو بتایا کہ کونسل کو رواں […]]]>

غزہ، جولائی 15: یروشلم میں مسلم وقف کونسل کے سربراہ شیخ عبد العظیم صلحب نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا ایک دروازہ بند کرنے کے اسرائیل کے حکم سے خطے میں ’’ایک مذہبی جنگ‘‘ شروع ہو سکتی ہے۔

صلحب نے منگل کے روز وائس آف فلسطین ریڈیو کو بتایا کہ کونسل کو رواں ہفتے ایک اسرائیلی عدالت کا فیصلہ موصول ہوا ہے، جس میں مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے باب الرحمۃ کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

صلحب نے کہا کہ ’’اسرائیل کی اس طرح کی کارروائی یروشلم میں مسجد اقصی پر قابو پانے کی کوشش ہے اور یہ اقدام خطے میں مذہبی جنگ بھڑکا سکتا ہے‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ان کی کونسل ’’اسرائیلی عدالت کے اس غیر قانونی فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔‘‘

باب الرحمۃ مشرقی دروازہ ہے جو براہ راست مسجد اقصی کی طرف جاتا ہے، جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک مقدس مقام ہے۔

صلحب نے کہا ’’ہم اس بات کی تنبیہ کرتے ہیں کہ کوئی طاقت باب الرحمۃ کو بند نہیں کر سکتی، ہم مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کرنے کے خلاف انتباہ کرتے ہیں کیوں کہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہوگا اور اس خطے میں مذہبی جنگ کو بھڑکائے گا۔‘‘

وہیں حماس نے ایک ای میل پریس بیان میں کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے باب الرحمۃ کی بندش ایک احمقانہ فیصلہ ہے۔

حماس نے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو در پیش اسرائیلی خطرے کو روکنے کے لیے جلد از جلد اقدام کرے۔

]]>
28308