تیجسوی یادو – دعوت نیوز https://dawatnews.net نظر - خبر در خبر Mon, 24 Apr 2023 14:45:52 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.4.3 168958987 یہ پیغام دینے کی ضرورت ہے کہ اپوزیشن متحد ہے، نتیش کمار سے ملاقات کے بعد ممتا بنرجی نے کہا https://dawatnews.net/need-to-give-message-that-opposition-is-united-says-mamata-banerjee-after-meeting-nitish-kumar/ Mon, 24 Apr 2023 14:43:29 +0000 https://dawatnews.net/?p=51719 مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کے روز کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف متحد ہیں۔]]>

نئی دہلی، اپریل 24: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کے روز کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف متحد ہیں۔

بنرجی نے دعویٰ کیا کہ ’’میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ مجھے [اپوزیشن کے اتحاد پر] کوئی اعتراض نہیں ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ بی جے پی صفر ہوجائے۔ وہ میڈیا کی حمایت اور جھوٹ کی مدد سے بڑے ہیرو بن گئے ہیں۔‘‘

مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور ان کے نائب تیجسوی یادو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یہ بیانات دیے۔

12 اپریل کو کمار اور یادو نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی سے بھی نئی دہلی میں ملاقات کی تھی تاکہ اگلے سال لوک سبھا انتخابات کے لیے روڈ میپ پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔

اپوزیشن کے اتحاد کے بارے میں بنرجی کا بیان 2 مارچ کو ان کے اس اعلان سے متصادم ہے کہ ترنمول کانگریس پارٹی 2024 کے لوک سبھا انتخابات اکیلے لڑے گی۔

پیر کے روز بنرجی نے کہا کہ اپوزیشن کے درمیان ’’کوئی انا کا جھگڑا‘‘ نہیں ہے۔

بنرجی نے کہا ’’میں نے نتیش کمار سے صرف ایک درخواست کی ہے۔ جے پرکاش [نارائن] کی تحریک بہار میں شروع ہوئی۔ اگر ہماری بہار میں آل پارٹی میٹنگ ہوتی ہے، تو ہم فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ہمیں آگے کہاں جانا ہے…‘‘

کمار نے کہا کہ بنرجی کے ساتھ بات چیت ’’بہت مثبت‘‘ رہی اور ہم نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

اے این آئی کے مطابق انھوں نے کہا ’’آگے جو کچھ بھی کیا جائے گا، ملک کے مفاد میں کیا جائے گا۔ جو لوگ اب حکومت کر رہے ہیں ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے۔ وہ [بی جے پی] صرف اپنی تشہیر کر رہے ہیں۔ ملک کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا۔‘‘

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق اب نتیش کمار سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سے ملنے کے لیے لکھنؤ جائیں گے۔

]]>
51719
تیجسوی یادو 2025 کے اسمبلی انتخابات میں مہا گٹھ بندھن کی قیادت کریں گے: نتیش کمار https://dawatnews.net/bihar-tejashwi-yadav-will-lead-the-grand-alliance-in-2025-assembly-polls-says-nitish-kumar/ Wed, 14 Dec 2022 14:02:45 +0000 https://dawatnews.net/?p=47685 این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے منگل کو اعلان کیا کہ راشٹریہ جنتا دل کے ایم ایل اے تیجسوی یادو 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات میں مہاگٹھ بندھن کی قیادت کریں گے۔]]>

نئی دہلی، دسمبر 14: این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے منگل کو اعلان کیا کہ راشٹریہ جنتا دل کے ایم ایل اے تیجسوی یادو 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات میں مہاگٹھ بندھن کی قیادت کریں گے۔

یہ اتحاد راشٹریہ جنتا دل، جنتا دل (متحدہ)، انڈین نیشنل کانگریس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ–لیننسٹ) لبریشن، اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) پر مشتمل ہے۔

حالیہ ہفتوں میں کمار یہ اشارہ دے رہے تھے کہ یادو، جو کہ ان کے نائب ہیں، ان کے سیاسی وارث ہوں گے۔

انھوں نے پیر کو کہا تھا ’’ہم بہت کچھ کر رہے ہیں۔ اور اگر مستقبل میں کچھ کرنا باقی ہے تو تیجسوی کام کرتے رہیں گے اور یہ سب کر لیں گے۔ جو لوگ ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں وہ کسی کے کہنے پر پریشانی پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔ ہمیں متحد رہنا چاہیے اور مل کر کام کرنا چاہیے۔ کوئی اختلاف نہیں ہونا چاہیے۔‘‘

منگل کو کمار نے یہ بھی اعلان کیا کہ موجودہ میعاد بطور وزیر اعلیٰ ان کی آخری میعاد ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ وزارت عظمیٰ کے لیے الیکشن نہیں لڑیں گے۔

کمار نے کہا ’’ہم چاہتے ہیں کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں اکٹھی ہوں اور 2024 [لوک سبھا] انتخابات میں بی جے پی کو شکست دیں۔‘‘

اس پیش رفت پر تیجسوی یادو نے کہا ’’ابھی کے لیے 2024 [انتخابات] کا ہدف ہے۔ باقی سب کچھ اس کے بعد آئے گا۔‘‘

تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی اس اعلان کو کمار کے ایک اور منصوبہ بند اقدام کے طور پر دیکھتی ہے۔

بی جے پی کے ترجمان نکھل آنند نے کہا ’’ان تمام برسوں میں نتیش کمار کی سیاسی چالوں کو جانتے ہوئے اور دیکھتے ہوئے، تیجسوی کو 2025 کے انتخابات میں پیش کرنے سے متعلق بیان ایک سیاسی چال کی طرح لگتا ہے۔ نتیش جیسا لیڈر اقتدار کے بغیر کبھی نہیں رہ سکتا۔‘‘

تیجسوی یادو نے، سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کے چھوٹے بیٹے، 2020 کے اسمبلی انتخابات میں جب کمار کا بی جے پی کے ساتھ اتحاد تھا، تو مہا گٹھ بندھن کی قیادت میں شاندار انتخابی کارکردگی کی تھی۔

جہاں گرینڈ الائنس 243 رکنی اسمبلی میں صرف 110 سیٹیں جیت کر الیکشن ہار گیا تھا، وہیں راشٹریہ جنتا دل 75 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی۔ بی جے پی-جنتا دل (یونائیٹڈ) اتحاد نے 125 سیٹیں حاصل کرکے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

یادو، جو ریاستی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بن گئے، پھر حکمران حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے یہاں تک کہ کمار بی جے پی کے ساتھ اپنے اتحاد سے باہر ہو گئے اور 9 اگست کو اس کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کر لیے۔

بعد ازاں کمار نے راشٹریہ جنتا دل اور عظیم اتحاد کی چھ دیگر جماعتوں کی حمایت سے آٹھویں بار بہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔

]]>
47685
خصوصی عدالت نے تیجسوی کی ضمانت منسوخ کرنے سے انکار کر دیا https://dawatnews.net/the-special-court-refused-to-cancel-tejaswis-bail/ Tue, 18 Oct 2022 14:39:41 +0000 https://dawatnews.net/?p=46032 دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے آئی آر سی ٹی سی کرپشن معاملے میں راشٹریہ جنتا دل کے سینیئر رہنما اور بہار کے نائب وزیراعلی تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔]]>

نئی دہلی، اکتوبر 18: دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے آئی آر سی ٹی سی کرپشن معاملے میں راشٹریہ جنتا دل کے سینیئر رہنما اور بہار کے نائب وزیراعلی تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ایم پیز/ یم ایل اے کے معاملے میں خصوصی عدالت کے جج گیتانجلی گوئل نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی عرضی پر سماعت کے بعد تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخ کرنے سے انکار کر دیا، تاہم، ان (مسٹر یادو) کو عوامی مقامات پر نازیبا الفاظ استعمال نہیں کرنے کی ہدایت دی۔

سی بی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مسٹر یادو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سی بی آئی کے کچھ اہلکاروں کو مبینہ طور پر دھمکی دی تھی، جو ان کی طرف سے کیس کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔

دوسری طرف مسٹر یادو کے وکیل نے سی بی آئی کی عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دھمکی دینے اور تنقید کرنے میں فرق ہے۔

خیال رہے کہ سی بی آئی نے 2006 میں 12 لوگوں کے خلاف رانچی اور پوری میں دو آئی آرسی  ٹی سی ہوٹلوں کی دیکھ بھال کے ٹھیکوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔  مسٹر تیجسوی یادو اور ان کی ماں رابڑی دیوی کو 2018 میں ضمانت ملی تھی۔

]]>
46032
بہار: ایوان بالا نے پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کی اجازت دینے والا بل منظور کرلیا، حزب اختلاف کا احتجاج جاری https://dawatnews.net/bihar-upper-house-passes-bill-allowing-police-arrest-without-warrants-opposition-continues-protest/ Thu, 25 Mar 2021 05:14:02 +0000 https://dawatnews.net/?p=34714 دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بہار قانون ساز کونسل نے بدھ کے روز بہار اسپیشل آرمڈ پولیس بل 2021 منظور کرلیا۔ وہیں راشٹریہ جنتا دل کی زیرقیادت اپوزیشن نے اس فیصلے کے خلاف جس طرح اس کے ممبران اسمبلی کو گذشتہ روز ریاستی اسمبلی سے بے دخل کردیا گیا تھا اس کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔]]>

پٹنہ، مارچ 25: دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بہار قانون ساز کونسل نے بدھ کے روز بہار اسپیشل آرمڈ پولیس بل 2021 منظور کرلیا۔ وہیں راشٹریہ جنتا دل کی زیرقیادت اپوزیشن نے اس فیصلے کے خلاف جس طرح اس کے ممبران اسمبلی کو گذشتہ روز ریاستی اسمبلی سے بے دخل کردیا گیا تھا اس کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

منگل کو بہار اسمبلی نے افراتفری کے درمیان یہ بل منظور کرلیا۔ سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کئی اپوزیشن لیڈر زخمی ہوگئے۔ آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو کے ذریعہ ٹویٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریاستی اسمبلی میں ریپڈ ایکشن فورس کے اہلکاروں نے اپوزیشن کے ایم ایل اے کو گھیرے میں لے لیا جب انھوں نے نعرے لگائے۔

بدھ کے روز آر جے ڈی نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے ان کے ممبران کو زبردستی بے دخل کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ یادو نے کہا ’’میں اس وقت تک ایوان میں واپس نہیں جاؤں گا جب تک وزیر اعلی نتیش کمار اپنی پولیس فورس کے بدانتظامی پر معافی نہیں مانگتے ہیں۔‘‘

انھوں نے دعوی کیا کہ اس بل کی منظوری سے پولیس راج کی راہ ہموار ہوگی اور پولیس کو بے لگام اختیارات ملیں گے۔

اپوزیشن کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ اس بل میں ایسی دفعات ہیں جو اسپیشل آرمڈ پولیس کو، جو پہلے سے بہار ملٹری پولیس کہلاتی ہے، وارنٹ کے بغیر تلاشی اور گرفتاری کا اختیار دیں گی۔

اپوزیشن جماعتوں نے بدھ کے روز مقننہ کے باہر دھرنا دیا۔ سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی رہنما رابری دیوی نے پولیس پر خواتین قانون سازوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا الزام عائد کیا۔

اس سے قبل بدھ کے روز تیجسوی یادو نے زخمی ہونے والے ایم ایل ایز کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر شائع کیں اور الزام لگایا کہ انھیں سیکیورٹی فورسز اور ’’سادہ لباس میں‘‘ ملبوس غنڈوں نے مارا پیٹا۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے تجویز کیا تھا کہ یہ واقعہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی نظریاتی سرپرست راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے زیر اثر رہنے کے نتیجے میں ہوا ہے۔

]]>
34714
’’ایک ماہ میں 19 لاکھ ملازمتیں فراہم کریں یا مظاہروں کا سامنا کریں‘‘: آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بہار حکومت کو متنبہ کیا https://dawatnews.net/%d8%a7%db%8c%da%a9-%d9%85%d8%a7%db%81-%d9%85%db%8c%da%ba-19-%d9%84%d8%a7%da%a9%da%be-%d9%85%d9%84%d8%a7%d8%b2%d9%85%d8%aa%db%8c%da%ba-%d9%81%d8%b1%d8%a7%db%81%d9%85-%da%a9%d8%b1/ Tue, 24 Nov 2020 08:35:37 +0000 https://dawatnews.net/?p=31880 بہار، 24 نومبر: اے این آئی کی خبر کے مطابق راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو نے پیر کو انتباہ دیا کہ بہار میں این ڈی اے کی حکومت اگر ایک ماہ کے اندر اندر 19 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہتی ہے تو ان کی […]]]>

بہار، 24 نومبر: اے این آئی کی خبر کے مطابق راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو نے پیر کو انتباہ دیا کہ بہار میں این ڈی اے کی حکومت اگر ایک ماہ کے اندر اندر 19 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہتی ہے تو ان کی پارٹی احتجاج کرے گی۔

یادو نے نومنتخب قانون ساز اسمبلی کے ایم ایل اے کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ بہار ہندوستان کا بے روزگاری کا دارالحکومت بن گیا ہے۔ نیوز ایجنسی کے ذریعہ یادو کے حوالے سے کہا گیا ’’عوام (ملازمتوں کے لیے) انتظار نہیں کرسکتے ہیں۔ اگر وہ (این ڈی اے حکومت) پہلے مہینے میں 19 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے سے قاصر رہی تو ہم ریاست بھر میں ہونے والے مظاہروں میں عوام کے ساتھ شامل ہوں گے۔‘‘

آر جے ڈی لیڈر نے وعدہ کیا کہ وہ لوگوں کا اعتماد نہیں ٹوٹنے دیں گے۔ یادو نے کہا ’’1.56 کروڑ رائے دہندگان نے روزگار، صحت، تعلیم اور آب پاشی جیسے ہمارے معاملات پر اعتماد کیا ہے۔ ہماری سخت جدوجہد جاری رہے گی۔‘‘

یادو نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر بھی کڑی تنقید کی اور ان پر اور ان کے وزرا پر بدعنوانی کے الزامات لگائے۔

ہندوستان ٹوڈے کے مطابق یادو نے مزید کہا کہ ’’حکومت کی تشکیل کے فوراً بعد نتیش کمار نے میولال چودھری کو،جو ایک بھرتی گھوٹالے میں ملوث تھا، اپنی کابینہ میں وزیر بنایا۔ متعدد بیوروکریٹس نے ایک کھلا خط بھی لکھا ہے جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ نتیش کمار نے اپنی حکومت میں بدعنوانوں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ کمار کی کابینہ میں وزیر تعلیم کے عہدے کا حلف اٹھانے کے صرف تین دن بعد چودھری نے 19 نومبر کو استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کی تقرری پر بہار میں حزب اختلاف خصوصا یادو نے سخت تنقید کی تھی، جنھوں نے نشاندہی کی تھی کہ چودھری کو ان پر دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش سمیت کئی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام کے باوجود وزارت سونپی گئی۔

بہار میں روزگار ایک اہم انتخابی مدعا تھا۔ یادو نے اکتوبر میں اپنی پارٹی کے منشور کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بی جے پی کی طرح زیادہ روزگار سے متعلق جھوٹے وعدے کر سکتے تھے لیکن اس کے بجائے انھوں نے 10 لاکھ ملازمتوں کی حقیقی یقین دہانی پر قائم رہنا چاہا۔

دوسری طرف بی جے پی نے مفت کورونا وائرس ویکسین اور 19 لاکھ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا۔ پارٹی کے ذریعے صحت کے بحران پر سیاست کرنے پر بھی سخت تنقید ہوئی تھی۔

]]>
31880
کورونا وائرس: بہار میں بی جے پی کے ریاستی صدر سمیت کئی رہنما متاثر، حزبِ اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے بی جے پی قائدین کو ’’مخصوص جماعتی‘‘ کہتے ہوئے ان پر وائرس پھیلانے کا الزام لگایا https://dawatnews.net/%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%88%d9%86%d8%a7-%d9%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d8%b3-%d8%a8%db%81%d8%a7%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%db%8c-%d8%ac%db%92-%d9%be%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%b1%db%8c%d8%a7%d8%b3%d8%aa/ Wed, 15 Jul 2020 06:50:08 +0000 https://dawatnews.net/?p=28276 پٹنہ، جولائی 15: بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین پر کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ آج بہار بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال کو بھی کورونا مثبت پایا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ کے کچھ دوسرے افراد کے بھی متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ بی جے پی کے […]]]>

پٹنہ، جولائی 15: بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین پر کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ آج بہار بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال کو بھی کورونا مثبت پایا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ کے کچھ دوسرے افراد کے بھی متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ بی جے پی کے صدر اس وقت بیتیا میں ہیں۔

مانا جا رہا ہے کہ پارٹی کے دفتر میں ملاقات کے آخری ہفتے کے دوران ڈاکٹر جیسوال بھی متاثر تھے۔ اس سے قبل منگل کو بی جے پی کے پٹنہ دفتر میں 25 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔

وہیں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو ریاست میں کورونا کی بڑھتی ہوئی تباہی کے حوالے سے نتیش کمار پر مستقل حملہ آور ہیں۔ تیجسوی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بہار کے قائدین ہی ریاست میں وائرس پھیلارہے ہیں۔

تیجسوی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ’’بہار بی جے پی کے ریاستی صدر، نائب صدر اور ایم ایل اے سمیت بہت سارے بڑے رہنما متاثر ہیں۔ بہار میں بی جے پی کے لوگ انفیکشن پھیلارہے ہیں۔ ان کے پاس اتنا خراب وزیر صحت ہے کہ اگر وہ اپنے نائب وزیر اعلی اور ریاستی بی جے پی کے دفتر کو کورونا سے نہیں بچا پاتا ہے تو پھر بہار اور عام آدمی کو کیا بچائے گا۔‘‘

تیجسوی نے ایک اور ٹویٹ میں بی جے پی کو ’’مخصوص جماعتی‘‘ کہہ کر طنز کرتے ہوئے لکھا ’’بہار کے 100 بی جے پی قائدین کی بے ترتیب جانچ کے بعد 75 رہنما مثبت پائے گئے۔ ذرا تصور کریں کہ اگر ہر ایک کا تجربہ کیا جائے تو کتنے افراد متاثر ہوں گے؟ ریاست کے عوام سے گزارش ہے کہ ان ’’خصوصی جماعتیوں‘‘ سے دور رہیں، جو انفیکشن پھیلا رہے ہیں۔ اپنے آپ کو، کنبہ اور ریاست کو محفوظ رکھیں۔‘‘

]]>
28276