ایودھیا – دعوت نیوز https://dawatnews.net نظر - خبر در خبر Thu, 26 Oct 2023 18:51:57 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.4.3 168958987 وزیر اعظم نریندر مودی کی 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں ہوگی شرکت https://dawatnews.net/pm-narendra-modi-to-attend-inauguration-of-ram-temple-at-ayodhya-on-january-22/ Thu, 26 Oct 2023 15:12:47 +0000 https://dawatnews.net/?p=57440 وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ وہ 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح میں شرکت کریں گے۔]]>

نئی دہلی، اکتوبر 26: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ وہ 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نے رام مندر ٹرسٹ کے عہدیداروں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو انھیں افتتاحی تقریب میں مدعو کرنے کے لیے دہلی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر گئے تھے۔ ہندو دیوتا رام کی مورتی 22 جنوری کو مندر میں نصب کی جائے گی۔

مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’میں خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتا ہوں۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ اپنی زندگی میں، میں اس تاریخی موقع کا مشاہدہ کروں گا۔‘‘

رام مندر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ دی ہندو کی خبر کے مطابق ٹرسٹ 4,000 سے زیادہ ہندو مذہبی رہنماؤں اور 25,000 معززین کو اس تقریب میں مدعو کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

رام مندر کی تعمیر اگست 2020 میں شروع ہوئی، جس سے دو ہفتے قبل مودی نے ایک وسیع تقریب میں اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ انھوں نے ایودھیا میں مندر کی تعمیر کے آغاز کے موقع پر 40 کلوگرام چاندی کی ایک علامتی اینٹ رکھی تھی۔

رائے نے کہا کہ تعمیر کا پہلا مرحلہ جنوری 2024 تک مکمل ہو جائے گا۔ اس میں مندر کی گراؤنڈ فلور اور دیوتا رام کی مورتی کی تنصیب کا عمل شامل ہوگا۔ دوسرا مرحلہ 2024 کے آخر تک اور تیسرا مرحلہ دسمبر 2025 تک مکمل ہو جائے گا۔

نومبر 2019 میں سپریم کورٹ کے ایک فیصلے نے رام مندر تعمیر کی راہ ہموار کی۔ عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ ایودھیا میں متنازعہ زمین کو رام مندر کی تعمیر کے لیے حکومت کے زیر انتظام ٹرسٹ کے حوالے کیا جائے گا۔

عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ 1992 میں اس جگہ پر بابری مسجد کا انہدام غیر قانونی تھا۔ اس نے اتر پردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کو ایودھیا میں ایک نمایاں جگہ پر پانچ ایکڑ زمین مختص کرنے کا حکم دیا تھا۔

تاہم ستمبر 2020 میں، ایک خصوصی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن عدالت نے بابری مسجد کے انہدام میں ملوث ہونے کے الزام سے تمام افراد کو بری کر دیا۔ ملزمین میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی بھی شامل تھے۔

]]>
57440
اترپردیش: حکومت نے فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام بدل کر ایودھیا چھاؤنی رکھنے کا اعلان کیا https://dawatnews.net/faizabad-railway-junction-in-uttar-pradesh-to-be-renamed-ayodhya-cantonment/ Sat, 23 Oct 2021 13:30:11 +0000 https://dawatnews.net/?p=38353 ریلوے کے لکھنؤ ڈویژن نے کہا کہ رام مندر عوام کے لیے کھولے جانے کے بعد ایودھیا ضلع میں سیاحوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔]]>

نئی دہلی، اکتوبر 23: اترپردیش حکومت نے آج فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام بدل کر ایودھیا چھاؤنی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’حکومت ہند نے فیض آباد ریلوے اسٹیشن کا نام ایودھیا کینٹ رکھنے کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔‘‘

دی انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق فیض آباد ریلوے جنکشن، جو ایودھیا جنکشن ریلوے اسٹیشن کے قریب ہے، کو اتر پردیش حکومت نے سیاحت میں اضافے کے لیے تیار کیا تھا۔ ریلوے کے لکھنؤ ڈویژن نے کہا کہ رام مندر عوام کے لیے کھولے جانے کے بعد ایودھیا ضلع میں سیاحوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

نومبر 2018 میں آدتیہ ناتھ نے فیض آباد ضلع کا نام ایودھیا رکھ دیا تھا۔ اسی سال جون میں آدتیہ ناتھ کی حکومت نے مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر پنڈت دین دیال اپادھیائے اسٹیشن رکھ دیا تھا۔

]]>
38353
یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کرنے والے سابق آئی پی ایس افسر نے پولیس پر انھیں گورکھپور اور ایودھیا جانے سے روکنے کا الزم لگایا https://dawatnews.net/ex-ips-officer-who-announced-candidature-against-adityanath-says-police-blocked-his-gorakhpur-visit/ Sun, 22 Aug 2021 05:34:33 +0000 https://dawatnews.net/?p=37269 انڈین پولیس سروس کے سابق افسر امیتابھ ٹھاکر نے، جنھوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے سال اسمبلی انتخابات میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ کے خلاف لڑیں گے، کہا ہے کہ پولیس نے انھیں گورکھپور اور فیض آباد جانے سے روک دیا۔]]>

نئی دہلی، اگست 22: انڈین پولیس سروس کے سابق افسر امیتابھ ٹھاکر نے، جنھوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے سال اسمبلی انتخابات میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ کے خلاف لڑیں گے، کہا ہے کہ پولیس نے انھیں گورکھپور اور فیض آباد جانے سے روک دیا۔

آدتیہ ناتھ 1998 سے 2017 تک مسلسل پانچ مرتبہ گورکھپور سے پارلیمنٹ کے رکن رہے ہیں۔ وہ اس وقت اتر پردیش قانون ساز کونسل کے رکن ہیں۔

ٹھاکر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب وہ لکھنؤ سے گورکھپور جانے کی تیاری کر رہے تھے، تو گومتی نگر پولیس نے انھیں بتایا کہ وہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ایسا نہیں کر سکتے۔

ٹھاکر نے کہا ’’میں نے ان سے کہا کہ اگر یہ سیکورٹی کا خطرہ ہے تو یوگی آدتیہ ناتھ جی کو کہیں نہیں جانا چاہیے، جب یہ کہا جاتا ہے کہ انھیں آئی ایس آئی اور کئی دوسرے لوگوں کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔ لیکن وہ ادھر ادھر گھومتے ہیں اور ان کے لیے حفاظتی انتظامات کیے جاتے ہیں۔ اسی طرح مجھے بھی سیکیورٹی دی جائے۔‘‘

سابق آئی پی ایس افسر نے مزید کہا کہ اس نے بعد میں پولیس کو ایک خط لکھا جس میں گورکھپور جانے کی اجازت مانگی گئی جس کے جواب میں پولیس نے ایک ’’عجیب و غریب عذر‘‘ پیش کیا۔

امیتابھ کے مطابق پولیس نے کہا کہ ’’ایک خاتون اور مرد نے سپریم کورٹ کے باہر خودکشی کی کوشش کی تھی۔ اس کی وجہ سے کچھ خواتین میں میرے خلاف غصہ ہے۔‘‘

معلوم ہو کہ 16 اگست کو ایک 27 سالہ مرد اور 24 سالہ خاتون نے سپریم کورٹ کے باہر خود کو آگ لگا لی تھی۔ بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اتل رائے پر 2019 میں اس خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کا الزام ہے۔

ٹھاکر نے کہا کہ اگر اس کیس کی وجہ سے انھیں کوئی خطرہ تھا تو انھیں سیکورٹی دی جانی چاہیے تھی۔ انھوں نے کہا کہ پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ اسے صرف گورکھپور اور ایودھیا میں کیوں خطرہ ہے۔

18 اگست کو ٹھاکر نے کہا تھا کہ وہ آدتیہ ناتھ کے خلاف الیکشن لڑیں گے اور 21 اگست کو وہ باضابطہ طور پر اس سلسلے میں تیاریاں شروع کریں گے۔

توقع ہے کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات اگلے سال فروری مارچ میں ہوں گے۔

]]>
37269
ایودھیا: ایک پجاری نے رام مندر ٹرسٹ کے ممبران اور بی جے پی ایم ایل اے کے خلاف شکایت درج کرائی https://dawatnews.net/ayodhya-priest-files-complaint-against-ram-temple-trust-members-bjp-mla/ Thu, 19 Aug 2021 07:15:23 +0000 https://dawatnews.net/?p=37172 اتر پردیش کے ایودھیا شہر کے ایک مندر کے مرکزی پجاری نے رام مندر ٹرسٹ کے سکریٹری چمپت رائے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے دیپ نارائن اپادھیائے سمیت کئی لوگوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے دھوکہ دہی سے سرکاری زمین خریدی ہے۔]]>

نئی دہلی، اگست 19: اتر پردیش کے ایودھیا شہر کے ایک مندر کے مرکزی پجاری نے رام مندر ٹرسٹ کے سکریٹری چمپت رائے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے دیپ نارائن اپادھیائے سمیت کئی لوگوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے دھوکہ دہی سے سرکاری زمین خریدی ہے۔

15 جنوری کو مندر کی عمارت کی نگرانی کے لیے قائم کردہ شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیترا ٹرسٹ نے تعمیر کے لیے ملک بھر میں ایک ماہ کی شراکت داری مہم شروع کی تھی۔

ہنومان گڑھی مندر کے مہنت دھرم داس نے الزام لگایا ہے کہ عقیدت مندوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے، کیوں کہ رام مندر کے لیے زمین خریدنے کے لیے جمع کیے گئے فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ چمپت رائے کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔

پجاری نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی ایم ایل اے نے فروری میں 6 لاکھ مربع میٹر زمین دوسرے مرکزی پجاری دیویندر پرساداچاریہ سے 20 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔ جس کے بعد زمین کا یہ ٹکڑا رام مندر ٹرسٹ کو 2.5 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا۔

شکایت میں بتایا گیا ہے کہ زمین کا سرکل ریٹ تقریباً 35 لاکھ روپے ہے۔ سرکل ریٹ کم از کم قیمت فی مربع میٹر پڑوس کے لیے مقرر ہے۔ لین دین اس شرح کے مطابق رجسٹرڈ ہیں۔

اپنی شکایت میں داس نے مزید کہا کہ مندر کو چلانے کی ذمہ داری ایودھیا کے روحانی پیشواؤں کو دی جانی چاہیے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت کو ملک چلانا چاہیے نہ کہ مندر۔

پولیس نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ انھیں ایک شکایت موصول ہوئی ہے، لیکن ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔

2 جولائی کو رام مندر ٹرسٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ کسی بھی بے ضابطگی کا کوئی ثبوت ان ماہرین کو نہیں ملا جو زمین سے متعلق تمام دستاویزات چیک کیے تھے۔

رام مندر ٹرسٹ کے خزانچی گووند دیو گیری نے کہا تھا کہ وہ ’’میڈیا ٹرائل‘‘ میں شامل نہیں ہوں گے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق دیو گیری نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ زمین سے متعلق تمام دستاویزات ’’مکمل شفافیت اور ایمانداری کو ظاہر کرتے ہیں۔‘‘

]]>
37172
یو پی پنچایت الیکشن: بی جے پی کو ایودھیا، وارانسی اور گورکھپور میں لگا دھچکا، سماج وادی پارٹی آگے رہی https://dawatnews.net/up-panchayat-elections-bjp-loses-in-ayodhya-varanasi-gorakhpur-samajwadi-party-makes-advances/ Wed, 05 May 2021 06:56:07 +0000 https://dawatnews.net/?p=35476 حال ہی میں ہونے والے اتر پردیش کے بلدیاتی انتخابات میں ایودھیا، وارانسی، گورکھپور اور لکھنؤ جیسے اپنے مضبوط گڑھوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو دھچکا لگا ہے۔ مجموعی نتائج میں بھی حکمراں بی جے پی سماج وادی پارٹی کے ساتھ قریبی لڑائی میں تھی۔]]>

اترپردیش، مئی 5: حال ہی میں ہونے والے اتر پردیش کے بلدیاتی انتخابات میں ایودھیا، وارانسی، گورکھپور اور لکھنؤ جیسے اپنے مضبوط گڑھوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو دھچکا لگا ہے۔ مجموعی نتائج میں بھی حکمراں بی جے پی سماج وادی پارٹی کے ساتھ قریبی لڑائی میں تھی۔

29 اپریل کو چار مراحل میں ہونے والی رائے شماری میں 8.69 لاکھ سے زائد آسامیوں پر قبضہ کیا گیا۔ انتخابات دیہاتی سطح (گرام پنچایت)، بلاک سطح (کشیترا پنچایت) اور ضلعی سطح (ضلع پنچایت) میں بلدیاتی عہدوں کے لیے ہوئے تھے۔ اگرچہ انتخابات پارٹی کی علامتوں پر نہیں ہوئے تھے، لیکن سیاسی تنظیموں نے متعلقہ امیدواروں کی حمایت کی ہے اور اسی بنیاد پر اپنی فتوحات کا دعویٰ کررہے ہیں۔ 2 مئی کو شروع ہونے والے انتخابات کی گنتی کا عمل ابھی جاری ہے۔

منگل کی شام تک دستیاب رجحانات اور نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ 3,050 ضلع پنچایت وارڈوں میں سے سماج وادی پارٹی نے 760، بی جے پی نے 719 اور بہوجن سماج پارٹی نے 381 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کانگریس نے 76 ضلعی سطح کے وارڈوں میں کامیابی حاصل کی، جبکہ آزاد امیدوار اور چھوٹی جماعتوں نے 1114 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے لوک سبھا حلقہ وارانسی میں بی جے پی 40 ضلعی پنچایت نشستوں میں سے صرف آٹھ پر ہی جیت سکتی ہے، جب کہ سماج وادی پارٹی نے 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ بہوجن سماج پارٹی نے پانچ اور اپنا دل (سونےلال) کو تین نشستیں ملی ہیں۔

ایودھیا میں جہاں سماج وادی پارٹی نے 40 میں سے 24 وارڈ میں کامیابی حاصل کی، وہیں بی جے پی نے چھ اور بہوجن سماج پارٹی نے پانچ وارڈوں میں کامیابی حاصل کی۔ دارالحکومت لکھنؤ میں اکھلیش یادو کی قیادت والی تنظیم نے 25 وارڈوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی، جب کہ بی جے پی صرف چھ ہی جیت سکتی ہے۔ وزیر اعلی آدتیہ ناتھ کے حلقہ گورکھپور میں بی جے پی نے 68 میں سے 20 وارڈوں میں کامیابی حاصل کی، لیکن سماج وادی پارٹی 19 وارڈوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

اترپردیش میں ہوئے یہ بلدیاتی انتخابات اس لیے اہمیت کے حامل ہیں، کیوں کہ 2022 میں اتر پردیش اسمبلی کے انتخاب سے قبل ریاست میں ہونے والے یہ آخری انتخابات ہیں۔

]]>
35476
ایودھیا: سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق حکومت کے ذریعے الاٹ کردہ اراضی پر بننے والی نئی مسجد کا مجوزہ نقشہ منظر عام پر https://dawatnews.net/%d8%a7%db%8c%d9%88%d8%af%da%be%db%8c%d8%a7-%d8%b3%d9%be%d8%b1%db%8c%d9%85-%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%b9-%da%a9%db%92-%d9%81%db%8c%d8%b5%d9%84%db%92-%da%a9%db%92-%d9%85%d8%b7%d8%a7%d8%a8%d9%82-%d8%ad%da%a9/ Sun, 20 Dec 2020 03:49:41 +0000 https://dawatnews.net/?p=32493 ایودھیا، دسمبر 20: ایودھیا حکومت کے ذریعے الاٹ کردہ زمین پر نئی مسجد کی تعمیر کے لیے قائم ہند اسلامی ثقافتی فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے ہفتہ کے روز ایودھیا کے دھانی پور گاؤں میں مسجد کے نقشہ کی نقاب کشائی کی۔ ٹرسٹ نے کہا کہ اگر مجوزہ نقشے کو بروقت متعلقہ حکام سے مطلوبہ منظوری مل […]]]>

ایودھیا، دسمبر 20: ایودھیا حکومت کے ذریعے الاٹ کردہ زمین پر نئی مسجد کی تعمیر کے لیے قائم ہند اسلامی ثقافتی فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے ہفتہ کے روز ایودھیا کے دھانی پور گاؤں میں مسجد کے نقشہ کی نقاب کشائی کی۔

ٹرسٹ نے کہا کہ اگر مجوزہ نقشے کو بروقت متعلقہ حکام سے مطلوبہ منظوری مل جائے تو اس سائٹ پر کام یوم جمہوریہ سے شروع ہوسکتا ہے۔ اگر اجازت نامے کو بروقت منظور نہ کیا گیا تو کام شروع کرنے کی اگلی مجوزہ تاریخ یوم آزادی ہوگی۔

اس سے قبل ٹرسٹ نے بتایا تھا کہ اس کیمپس میں مسجد کے علاوہ ہند اسلامی ثقافت اور مطالعہ سے متعلق تحقیقی مرکز، چیریٹیبل ہسپتال، کمیونٹی کچن، میوزیم اور عوامی لائبریری بھی تعمیر کی جائے گی۔

نقشے کے معماروں میں سے ایک پروفیسر اختر نے 200 بستروں پر مشتمل چار منزلہ سپر اسپیشلیٹی ہسپتال کے ساتھ پورے مسجد کمپلیکس کے مجوزہ نقشے کی نمائش کی۔

مسجد دو منزلہ ہو گی اور اس کی ساخت گول ہوگی۔

فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے سکریٹری اور ترجمان اطہر حسین نے کہا کہ مسجد میں بجلی کے تمام مطالبات سولر پینلز کی مدد سے پورے کیے جائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’’اس کے علاوہ ہم ایک گرین پچ تیار کریں گے اور دنیا بھر سے پودوں کی خریداری کریں گے۔

اطہر حسین نے بتایا کہ کمیونٹی کچن اور میوزیم کو جے این یو کے سابق پروفیسر پنت نے تیار کیا ہے، جو ہماری یکجہتی ہے مظہر ہے۔

ٹرسٹ کے عہدیداروں نے بتایا کہ ابھی تک ان کے پاس اس منصوبے پر خرچ ہونے والی رقم کا تفصیلی تخمینہ نہیں ہے۔ ایک اندازے کے مطابق صرف اسپتال پر لگ بھگ 100 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اس تعمیر کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے دو علاحدہ بینک اکاؤنٹ تشکیل دیے گئے ہیں، ایک مسجد کے لیے اور دوسرا کیمپس کی دوسری عمارتوں کے لیے

ٹرسٹ کے ممبروں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی تک اس مسجد کے حتمی نام پر اتفاق نہیں کیا گیا ہے، تاہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس کا نام بابر یا کسی دوسرے بادشاہ یا حکمران کے نام پر نہیں رکھا جائے گا۔

]]>
32493
ایودھیا میں نئی مسجد کا سنگِ بنیاد یوم جمہوریہ کو رکھا جائے گا https://dawatnews.net/%d8%a7%db%8c%d9%88%d8%af%da%be%db%8c%d8%a7-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%86%d8%a6%db%8c-%d9%85%d8%b3%d8%ac%d8%af-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%d9%86%da%af%d9%90-%d8%a8%d9%86%db%8c%d8%a7%d8%af-%db%8c%d9%88%d9%85-%d8%ac/ Thu, 17 Dec 2020 07:51:41 +0000 https://dawatnews.net/?p=32400 ایودھیا (یوپی)، 17 دسمبر: بابری مسجد کے بدلے میں ملنے والی زمین پر ایودھیا میں مسجد کی تعمیر کے لیے قائم ٹرسٹ کے ممبروں نے بتایا کہ اس مسجد کا نقشہ اس ہفتہ کو منظرعام پر آجائے گا اور یوم جمہوریہ کے موقع پر اس کی بنیاد رکھی جائے گی۔ ہند اسلامی ثقافتی فاؤنڈیشن کے […]]]>

ایودھیا (یوپی)، 17 دسمبر: بابری مسجد کے بدلے میں ملنے والی زمین پر ایودھیا میں مسجد کی تعمیر کے لیے قائم ٹرسٹ کے ممبروں نے بتایا کہ اس مسجد کا نقشہ اس ہفتہ کو منظرعام پر آجائے گا اور یوم جمہوریہ کے موقع پر اس کی بنیاد رکھی جائے گی۔

ہند اسلامی ثقافتی فاؤنڈیشن کے سکریٹری اطہر حسین نے کہا ’’ٹرسٹ نے ایودھیا مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے 26 جنوری 2021 کا انتخاب کیا ہے، کیوں کہ اسی دن ہمارا دستور سات دہائیوں قبل نافذ ہوا تھا۔

اس فاؤنڈیشن کو سنی وقف بورڈ نے چھ ماہ قبل مسجد تعمیر کرنے کے لیے تشکیل دیا تھا۔

مسجد کے کمپلیکس کا نقشہ، جس میں ایک ملٹی اسپیشلیٹی ہسپتال، ایک کمیونٹی کچن اور ایک لائبریری شامل ہوگی، فاؤنڈیشن ذریعہ 19 دسمبر کو عام کیا جائے گا۔ یہ نقشہ پروفیسر ایس ایم اختر نے مکمل کیا ہے۔

اختر نے پی ٹی آئی کو بتایا ’’اس مسجد میں ایک وقت میں 2،000 نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔ اور اس کا ڈھانچہ گول ہوگا۔‘‘

واضح رہے کہ گذشتہ سال 9 نومبر کو سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس میں متنازعہ زمین پر رام مندر کی تعمیر کا راستہ ہموار کرتے ہوئے مرکز کو ہدایت کی تھی کہ مسجد کی عمارت کے لیے دوسری جگہ پانچ ایکڑ اراضی دی جائے۔

ریاستی حکومت نے ایودھیا میں سوہاول کے دھانی پور گاؤں میں پانچ ایکڑ اراضی الاٹ کی ہے۔

اختر نے کہا ’’نئی مسجد بابری مسجد سے بڑی ہوگی لیکن اس کی ساخت اس کے مماثل نہیں ہوگی۔ اسپتال کمپلیکس کے مرکز میں ہوگا۔ یہ اسلام کی حقیقی روح کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرے گا جیسا کہ نبی نے 1400 سال قبل اپنے آخری خطبے بیان کیا تھا۔‘‘

انھوں نے مزید بتایا ’’اسپتال کی عمارت معمول کے مطابق نہیں ہوگ، بلکہ یہ مسجد کے فن تعمیر کے ساتھ ہم آہنگ ہوگا اور خطاطی اور اسلامی علامتوں سے مزین ہوگا۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی باورچی خانہ قریب میں رہنے والے غریب لوگوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دن میں دو بار اچھے معیار کے کھانے پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ بابری مسجد کو دسمبر 1992 میں ہندوتوا ’’کار سیوکوں‘‘ نے مسمار کر دیا تھا۔

]]>
32400
یوپی کابینہ نے ایودھیا ہوائی اڈے کا نام بدل کر ’’رام‘‘ کے نام پر رکھنے کی تجویز کو منظوری دی https://dawatnews.net/%db%8c%d9%88%d9%be%db%8c-%da%a9%d8%a7%d8%a8%db%8c%d9%86%db%81-%d9%86%db%92-%d8%a7%db%8c%d9%88%d8%af%da%be%db%8c%d8%a7-%db%81%d9%88%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%a7%da%88%db%92-%da%a9%d8%a7-%d9%86%d8%a7%d9%85/ Wed, 25 Nov 2020 06:20:46 +0000 https://dawatnews.net/?p=31889 اترپردیش، 25 نومبر: پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق اتر پردیش کی کابینہ نے منگل کے روز ایودھیا میں ہوائی اڈے کا نام ’’بھگوان رام‘‘ کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز کو منظور کر لیا۔ ریاستی حکومت نے کہا کہ اس کی کابینہ نے ایودھیا ہوائی اڈے کا نام ’’مریادا پرشوتم شری رام […]]]>

اترپردیش، 25 نومبر: پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق اتر پردیش کی کابینہ نے منگل کے روز ایودھیا میں ہوائی اڈے کا نام ’’بھگوان رام‘‘ کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز کو منظور کر لیا۔ ریاستی حکومت نے کہا کہ اس کی کابینہ نے ایودھیا ہوائی اڈے کا نام ’’مریادا پرشوتم شری رام ایئر پورٹ‘‘ کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

اب یہ تجویز سینٹرل سول ایوی ایشن کی وزارت کو بھیجی جائے گی۔

اترپردیش حکومت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت زمین کے حصول کا عمل جاری ہے۔ ریاستی حکومت شہر کی ترقی اور عالمی مذہبی سیاحت کے مقام کے طور پر اس کے فروغ میں مصروف ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایودھیا کے تحفظ، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی مجموعی ترقی کے لیے عالمی مشیر بھی رکھا جائے گا۔

کابینہ کے ذریعے اس تجویز کی منظوری کے بعد اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس فیصلے کی تعریف کی ہے۔ انھوں نے پوسٹ کیا ’’یوگی یوپی حکومت کی کابینہ نے ایودھیا ہوائی اڈے کو ’’مریادا پرشوتم شری رام ایئرپورٹ‘‘ نام دینے کی منظوری دے دی ہے۔ آپ کی ریاستی حکومت شری رام للا کے شہر ایودھیا کو دنیا کے اعلی مذہبی مقامات میں شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘

ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنا منگل کو منظور کی جانے والی 21 مختلف تجاویز میں شامل تھا۔ گذشتہ روز ہی ریاستی کابینہ نے اس آرڈیننس کو بھی منظوری دی ہے جو ریاست میں "لو جہاد” (Love Jihad) کے معاملات کو روکنے کے لیے سزا کا قانون بنانے کی تجویز پیش کرتا ہے۔

]]>
31889
ایودھیا میں بننے والی مسجد کے ٹرسٹ کے ذریعے وزیر اعلیٰ یوگی کو سنگ بنیاد کی تقریب کے لیے مدعو کیا جائے گا، یوگی کا کہنا ہے کہ مدعو کیا گیا تو بھی شرکت نہیں کروں گا https://dawatnews.net/%d8%a7%db%8c%d9%88%d8%af%da%be%db%8c%d8%a7-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%d9%86%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%85%d8%b3%d8%ac%d8%af-%da%a9%db%92-%d9%b9%d8%b1%d8%b3%d9%b9-%da%a9%db%92-%d8%b0%d8%b1/ Sat, 08 Aug 2020 14:48:23 +0000 https://dawatnews.net/?p=29543 لکھنؤ،اگست 8: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ریاستی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے ذریعہ تشکیل دیے گئے ایک ٹرسٹ کے عہدیدار کے مطابق ٹرسٹ کے ذریعے ایودھیا کے دھنّی پور گاؤں میں تعمیر ہونے والی ایک مسجد میں مختلف عوامی سہولیات کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ […]]]>

لکھنؤ،اگست 8: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ریاستی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے ذریعہ تشکیل دیے گئے ایک ٹرسٹ کے عہدیدار کے مطابق ٹرسٹ کے ذریعے ایودھیا کے دھنّی پور گاؤں میں تعمیر ہونے والی ایک مسجد میں مختلف عوامی سہولیات کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

عہدیدار نے بتایا کہ ’’دھنّی پور گاؤں میں پانچ ایکڑ اراضی پر، جو سپریم کورٹ کی ہدایت پر مسجد کی تعمیر کے لیے دی گئی ہے، ایک اسپتال، ایک لائبریری، ایک کمیونٹی کچن اور ایک ریسرچ سنٹر بھی تعمیر کیا جائے گا۔

ٹرسٹ کے سکریٹری اور ترجمان اطہر حسین نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ان منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی نہ صرف شرکت کریں گے بلکہ ان عوامی سہولیات کی تعمیر میں مدد بھی فراہم کریں گے۔

اس سوال پر کہ کیا یوگی آدتیہ ناتھ مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے، حسین نے کہا کہ اسلام کے چاروں مکاتب فکر، حنفی، حنبلی، شافعی اور مالکی میں سے کسی ممیں مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کا کوئی رواج نہیں ہے۔

دریں اثنا اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اگر انھیں مدعو کیا گیا تو بھی وہ اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے جس کی سپریم کورٹ ایودھیا میں تعمیر چاہتی ہے۔

آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وہ وزیر اعلی کی حیثیت سے شرکت کر سکتے تھے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے کیوں کہ وہ ایک ’’یوگی‘‘ اور ’’ہندو‘‘ ہیں۔

]]>
29543
رام مندر کے سنگ بنیاد کی تقریب ہندوستان کی معاشرتی ہم آہنگی کا مظہر: صدر جمہوریہ https://dawatnews.net/%d8%b1%d8%a7%d9%85-%d9%85%d9%86%d8%af%d8%b1-%da%a9%db%8c-%d8%b3%d9%86%da%af-%d8%a8%d9%86%db%8c%d8%a7%d8%af-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d9%82%d8%b1%db%8c%d8%a8-%db%81%d9%86%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86/ Wed, 05 Aug 2020 12:31:25 +0000 https://dawatnews.net/?p=29410 نئی دہلی، اگست 5: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج کہا کہ اتر پردیش کے ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنا ہندوستان کی معاشرتی ہم آہنگی اور لوگوں کے جوش و جذبے کی علامت ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ’’رام راجیہ‘‘ اور جدید ہندوستان کی نشانی بنے گا۔ صدر نے ٹویٹ […]]]>

نئی دہلی، اگست 5: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج کہا کہ اتر پردیش کے ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنا ہندوستان کی معاشرتی ہم آہنگی اور لوگوں کے جوش و جذبے کی علامت ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ ’’رام راجیہ‘‘ اور جدید ہندوستان کی نشانی بنے گا۔

صدر نے ٹویٹ کیا ’’ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے سب کو مبارکباد۔ قانون کے مطابق بنائے گئے اس مندر سے ہندوستان کی معاشرتی ہم آہنگی اور لوگوں کے جوش و جذبے کی وضاحت ہوتی ہے۔ یہ رام راجیہ کے نظریات اور جدید ہندوستان کی علامت کا گواہ ہوگا۔‘‘

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایودھیا میں رام مندر کا ’’بھومی پوجن‘‘ کیا۔

]]>
29410