ہفت روزہ دعوت – شمارہ16 فروری تا 22 فروری 2025

مشمولات

اہم ترین

فارسی ادب میں محمد تقی میرؔ کی خدمات

تبصرہ: ڈاکٹر سید تنویر حسین ’اردو بک ریویو‘ کے گزشتہ شمارہ میں ’میرؔ کا دیوانِ سوم و چہارم‘ کے تبصرہ میں میں نے پروفیسر شہاب الدین ثاقب کا مختصر تعارف پیش کیا تھا، جس میں یہ اضافہ ضروری ہے کہ وہ اردو اور فارسی دونوں میں پی ایچ ڈی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے لسانیات اور ترکی زبان میں ڈپلوما بھی کیا۔ اس تعارف میں زیر تبصرہ کتاب کا بھی ذکر موجود تھا۔…
مزید پڑھیں...

پہلی قسط: رمضان: برکتوں اور شخصیت کی تعمیر کا مہینہ

ایس امین الحسن، نئی دہلی نائب امیر جماعت اسلامی ہند رمضان المبارک جب قریب ہوتا ہے تو اکثر یہ دعا کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ایک اور رمضان عطا فرمائے تاکہ ہم اس مبارک مہینےکی برکتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ مگر رمضان المبارک سے کیسےاستفادہ کیا جائے اس موضوع پر کم ہی غور کیا جاتا ہے، حالانکہ یہاں ایک اہم موقع ہے جس کے ذریعے انسان اپنی زندگی کو بہتر…
مزید پڑھیں...

بجٹ سماجی انصاف اور مساوی ترقی جیسے بنیادی مسائل سے نمٹنے میں ناکام

نئی دلی: (دعوت نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی ہند جناب سید سعادت اللہ حسینی نے مالی سال 26-2025کے لیے مرکزی بجٹ پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ عدم مساوات اور بے روزگاری جیسے سنگین مسائل کے حل کے کئی مواقع گنوا چکا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے بجٹ کے کچھ مثبت پہلوؤں کو تسلیم کیا، مثلاً انکم ٹیکس میں چھوٹ، ریبیٹ کی حد کو 12 لاکھ روپے تک بڑھانا…
مزید پڑھیں...

تلنگانہ میں طبقاتی مردم شماری ایک اجمالی جائزہ

طبقاتی سروے اور 2014 میں کیے گئے سروے کے درمیان بہت سے تضادات پائے جاتے ہیں، جیسا کہ گزشتہ دس سال میں آبادی میں کوئی اضافے کا نہ ہونا، بی سی طبقات اور مسلم آبادی کا کم ہونا، اسی طرح او سی طبقات کی آبادی میں اضافہ وغیرہ ، اسی لیے مذکورہ طبقاتی سروے پر شکوک وشبہات پیدا ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں...

شمالی ہند میں وقت سے پہلے گرمی کی آمد۔ دلی کے بعد بہار میں سیاسی گھمسان کا آغاز

محمد ارشد ادیب ملکی پورضمنی انتخابات میں بی جے پی کی جیت اور حزب اختلاف کے الزامات بریلی کے فساد متاثرین کی چھ ماہ بعد گاؤں واپسی چھتیس گڑھ کا پادری اورسپریم کورٹ؛ دو گز زمیں بھی مل نہ سکی کوئے یار میں شمالی بھارت میں اس سال موسم سرما بہت جلد بیت گیا صرف چند دنوں ہی کڑاکے کی ٹھنڈ پڑی ،فروری کا نصف حصہ گزرتے ہی سردی میں گرمی کا احساس ہونے لگا…
مزید پڑھیں...

اتر اکھنڈ کا یونیفارم سول کوڈ سنجیدہ تحلیل و تجزیہ کا متقاضی

بھارت کے کثیر ثقافتی اور کثیرمذہبی منظرنامے میں یونیفارم سول کوڈ نہ لانے کی دلیل کو موجودہ حکومت ماننے کے لیے تیار نہیں ہے، خاص طور پر بی جے پی کی ریاستی حکومتوں کے سامنے یہ دلیل نقار خانے میں طوطی کی صدا جیسی ہے جہاں عقل و منطق کی گنجائش ہی نہیں، لہٰذا بہتر یہی ہوگا کہ ملی و فقہی امور سے وابستہ ادارے مذکورہ کوڈ کا تحلیل و تجزیہ کریں، قانونی ماہرین…
مزید پڑھیں...

تاریخِ فلسطین: میرا ماضی میرے استقبال کی تفسیر ہے

ڈاکٹر سلیم خان ابتدا سے حماس کی کامیاب فوجی کارروائیاں: اسرائیل کے خلاف ایک منظم مزاحمت کا عروج ڈونالڈ ٹرمپ کی احمقانہ تجویز،ان کی فلسطینی تاریخ اور مسلسل جدوجہد سے عدم واقفیت کی دلیل نیتن یاہو کی موجودگی میں پیش کردہ ٹرمپ کا مذموم منصوبہ دراصل غزہ میں دونوں کی مشترکہ شکست کا اعتراف ہے۔ ان دونوں نے ساری دنیا کے سامنے بلا واسطہ طور پر یہ تسلیم…
مزید پڑھیں...

ہفت روزہ دعوت ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ اعلیٰ اقدار کی حامل صحافت کے فروغ کے لیے اس کا تعاون کیجیے۔
[orc]