ہفت روزہ دعوت شمارہ 4 تا 10 اپریل 2021

مشمولات

اہم ترین

اسوہ رسولؐ سے دوری زوال امّت کا اہم سبب

موجودہ مسلم معاشرہ کا جائزہ لیں تو یہ پورا معاشرہ زندہ لاشوں کا قبرستان بنا نظر آئے گا۔ آج مسلم سماج کا یہ حال ہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو ناحق ستاتا ہے، کوئی کسی کو ذلیل کرنے پر تلا ہوا ہے، کوئی کسی کا مال غصب کر لینا چاہتا ہے۔ مختصر یہ کہ جس کو ذرا بھی کوئی موقع ہاتھ آتا ہے تو وہ اس کوشش میں مصروف ہو جاتا ہے کس طرح کمزور کو دبایا جائے اور…
مزید پڑھیں...

آل ٹائم اسکول: ہندوستان کا پہلا مفت ورچوئل اسکول

عالمی وبا کورونا وائرس نے جہاں نظام صحت سے متعلق عالم گیر سطح پر ایک بحران کی صورت حال پیدا کی ہے، وہیں اس وبا کے دوران کئی مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔ دنیا بھر کی حکومتوں کی پہلی ترجیح اپنے عوام کو کورونا سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ لیکن ملک کی نئی نسل کی تعلیم و تربیت کو یکسر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے میں سیول سوسائٹی اور سماج کے…
مزید پڑھیں...

آیات قرآنی پر اعتراضات اورعلماء کی ذمہ داری

قرآنی بنیادوں پر ایک ایسی مثالی بستی بسانی چاہیے جہاں لوگوں کو اسلام چلتا پھرتا نظر آئے۔ اس بستی میں آکر لوگ اسلام کی برکتوں اور اس کے نظام معاشرت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔اس دین کی بنیاد پر اخوت و محبت، امن و سکون، ایثار وبے لوثی ہر خوبی کا وہ عملاً مشاہدہ کر لیں۔ ہمارے علماء، جماعتوں کے سربراہان اور ملت کے قائدین و ذمہ داران مدارس کو اس…
مزید پڑھیں...

مطلوبہ طالب علم۔۔۔تلاش گم شدہ

ایک خوشحال معاشرہ اور ترقی یافتہ امت کبھی بھی صلاحیت مند افراد سے خالی نہیں ہوتے۔ ہر محاذ و ہر علمی و عملی میدان میں اس کی نمائندگی کرنے والے قائدین و رہنما موجود ہوتے ہیں لیکن ان کا نزول آسمان سے نہیں ہوتا ہے وہ اسی سماج کے درمیان میں سے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ بس ضرورت اس بات کی ہوتی ہے کہ تصنیف رجال کا کام کرنے والے مربی سامنے آئیں اور انفرادی…
مزید پڑھیں...

کیا خاندان اسی کو کہتے ہیں؟

(دعوت نیوز ڈیسک)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو اکثر آر ایس ایس کے نظریات کے خلاف بیان دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ چنانچہ ہی میں انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میرا خیال ہے کہ آر ایس ایس اور اس سے متعلقہ تنظیموں کو سنگھ پریوار کہنا صحیح نہیں ہے۔ پریوار (خاندان) میں خواتین ہوتی ہیں، بزرگوں کے تئیں احترام ہوتا ہے، رحم دلی اور…
مزید پڑھیں...

اداریــــہ

سپریم کورٹ نے گزشتہ جمعہ کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے الیکٹورل بانڈس کی فروخت پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس نامی…
مزید پڑھیں...

تیرتھ سنگھ راوت:سنگھ پریوار کی تربیت کا بہترین نمونہ

یہ حسن اتفاق ہے کہ ایک پرچارک کے بعد دوسرا پرچارک وزیر اعلیٰ بنا اور اس نے سنگھ کی تربیت کا بھانڈا بیچ بازار میں پھوڑ دیا۔ نئے وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد یکے بعد دیگرے متنازع بیانات کی جھڑی لگا کر راتوں رات مودی جی کی مانند ذرائع ابلاغ میں مقبولیت حاصل کرلی۔ پچھلے چار سالوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجود گجرات کے وجئے روپانی…
مزید پڑھیں...

اسرائیل کا ایک اور الیکشن غیر فیصلہ کن، اسلام پسند عربوں نے چونکا دیا

اسرائیل کا عرب بادشاہ گر! حالیہ انتخابات میں پہلی بار اسلام پسندوں نے اپنے نام پر حصہ لیا۔ ہواکچھ اس طرح کہ انتخابات سے پہلے نشستوں کی تقسیم پر عرب اتحاد (Joint List) میں اتفاق رائے نہ ہوسکا اور منصور عباس نے القائمہ عربیہ الموحدہ یا یونائیٹد عرب لسٹ کی حیثیت سے دھڑا الگ کرلیا۔اس دھڑے کا عبرانی محفف رعم Ra’amہے۔ 46سالہ منصور عباس پیشے کے اعتبار…
مزید پڑھیں...

ہفت روزہ دعوت ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ اعلیٰ اقدار کی حامل صحافت کے فروغ کے لیے اس کا تعاون کیجیے۔
[orc]