ہفت روزہ دعوت – شمارہ 31 جنوری تا 5 فروری 2021

اہم ترین

نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ

دور حاضرمیں نوجوان طبقہ بے شمار مسائل اور الجھنوں میں گھرا ہوا ہے۔ ایک طرف غیر متوازن نظام تعلیم کے مسائل کا سامنا کر رہا ہے تو دوسری طرف اقتصادی مسائل سے دوچار ہے۔ ناقص تعلیم و تر بیت اور حیا سوز مغربی فکر و تہذیب کے پیدا کر دہ مسائل نے اس کو پریشان کر رکھا ہے-مطلوبہ رہنمائی نہ ملنے کے باعث نوجوان طبقہ مسائل کا سامنا کرنے سے کتراتا ہے ۔ اس سلسلے…
مزید پڑھیں...

قرض کی شان میں

آپ صاحبِ کشف ہو کر دنیا دیکھنا اور لوگوں کی فطرت سے با خبر ہونا چاہیں تو میرا مشورہ ہے اپنے دوستوں سے قرض لیجئے۔ ایسا خطرناک مشورہ آپ کو کوئی دشمن ہی دے سکتا…
مزید پڑھیں...

القاب کی چوری

آدمی کی عزت علم اور اخلاق سے ہوتی ہے لیکن نادان یہ سمجھتے ہیں کہ آدمی کی عزت محض بلند وبالا القاب اختیار کرلینے سے ہوتی ہے۔ لقب چوری کرنے والا شخص ’’بکف چراغ…
مزید پڑھیں...

اپنوں پہ ستم ۔ ائے جان وفا یہ ظلم نہ کر

زعفرانی حیات حکمرانی میں عوامی ردِّعمل کا دوسرا کامیاب موقع کسان اندولن ہے۔ اس سے پہلے CAA اور NRC پر ملک کی دوسری بڑی اکثریت نے گاندھیائی فلسفہ احتجاج کو مشعل راہ بنا کر کامیابی کے میدان عبور کیے تھے۔ مسلم خواتین نے عملاً یہ ثابت کیا تھا کہ جہاں وہ زیب و زینتِ صحن و مکان ہیں وہیں وہ اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے جدوجہدِ رنگ و روغن بھی ہیں۔ جوان…
مزید پڑھیں...

انفارمیشن ٹکنالوجی

شفیق احمد ابن عبداللطیف آئمیمستقبل کا ’’ڈیٹا اسٹوریج‘‘ ابھی تک انسان ’’ہارڈ ڈسک‘‘وغیرہ میں ’’ڈیٹا‘‘ کو محفوظ کرتا آرہا ہے لیکن اب آنے والے وقت میں انسان ایک بالکل نئی چیز میں تمام ’’ڈیٹا‘‘ محفوظ رکھے گا اور وہ ہے ’’ڈی این اے ڈیٹا اسٹوریج‘‘۔ ڈی این اے زندگی کا ’’بلیو پرنٹ‘‘ محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ہمارا ’’ڈیٹا‘‘ جس میں…
مزید پڑھیں...

بجٹ :ترجیحات و توقعات

آر بی آئی کی حالیہ رپورٹ میں بینکوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے کیونکہ بینکوں میں غیر کارآمد اثاثے (این پی اے) کا تناسب بہت بڑھ سکتا ہے ۔ اگر بینکوں نے این پی اے کی وصولی میں مستعدی نہیں دکھائی تو ستمبر 2021 میں اس کا تناسب 13.5 فیصد ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں...

دعوت دین مسلمانوں کی اولین ترجیح ۔ اسی سے ہی ملت کی بقا ممکن

(دعوت نیوز نیٹ ورک)متبادل ذرائع ابلاغ برادران وطن تک پیغام پہچانے کا بن رہے ہیں مؤثر ترین ذریعہ جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر کی جانب سے دعوتی مہم ’’من الظلمات الی النور‘‘ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا اللہ تعالٰی نے اپنے نور کو پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ پھیل کر رہے گا، تو اب کون ہے جو اس نور کے پھیلنے میں اپنا…
مزید پڑھیں...

خبر و نظر

پرواز رحمانیدو تحریکوں کا موازنہ حکومت کے وضع کردہ نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک روز بروز زور پکڑتی جارہی ہے ۔حقوق انسانی اور محنت کشوں…
مزید پڑھیں...

ناموں کی تبدیلی یا تاریخ کا الٹ پھیر

مہاراشٹرا میں دو مقامات ایسے ہیں جن کے نام تبدیل کرنے کی تحریک گزشتہ ۲۵ تا۳۰ سال سے چل رہی ہے۔ ان میں ایک ضلع عثمان آباد اور دوسرا ضلع اورنگ آباد ہے۔ مومن آباد کے نام سے ایک تحصیل تھی جس کا نام تبدیل کرکے امبا جوگائی رکھ دیا گیا مگر یہ پرانی بات ہے۔ دھارا سیون سے بدل کر عثمان آباد نام رکھنے کی تجویز ١٩١١ ء میں نظام حکومت نے رکھی تھی جو ١٩١٤ میں…
مزید پڑھیں...

ہفت روزہ دعوت ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ اعلیٰ اقدار کی حامل صحافت کے فروغ کے لیے اس کا تعاون کیجیے۔
[orc]