گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ

نئی دہلی، مئی 7: ٹائمز آف انڈیا نے ہفتہ کو رپورٹ کیا کہ گھریلو مائع پٹرولیم گیس سلینڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اب دہلی میں 14.2 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 999.50 روپے ہے۔

یکم مئی کو 19 کلو کے کمرشیل ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 102 روپے کا اضافہ کیا گیا، جس سے دہلی میں اس کی قیمت 2,355.50 روپے ہوگئی۔ 5 کلو کے ایل پی جی سلینڈر کی قیمت بھی اسی وقت 569 روپے سے بڑھا کر 655 روپے کر دی گئی۔

مقامی ٹیکسوں کی وجہ سے کھانا پکانے کے گیس کے سلینڈر کی قیمتیں ایک ریاست سے دوسری ریاست میں مختلف ہوتی ہیں۔

10 مارچ کو اتراکھنڈ، اتر پردیش، منی پور، گوا اور پنجاب کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سے ایل پی جی اور ایندھن دونوں کی قیمتوں میں کئی بار اضافہ کیا گیا ہے۔

ایندھن کی قیمتوں میں آخری بار 6 اپریل کو اضافہ کیا گیا تھا، جب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

دی منٹ کے مطابق اسمبلی انتخابات سے پہلے ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں آخری بار 6 اکتوبر کو اضافہ کیا گیا تھا۔