دہلی: جمنا میں پانی کی سطح دو دن تک کم ہونے کے بعد بارش کے سبب دوبارہ بڑھی
نئی دہلی، جولائی 17: دہلی میں جمنا میں پانی کی سطح گذشتہ دو دنوں کم ہونے کے بعد پیر کو دوبارہ بڑھ گئی۔
دوپہر کے وقت دریا 205.80 میٹر پر بہہ رہا تھا، جو صبح 9 بجے کے 205.58 میٹر سے زیادہ تھا۔ اب تقریباً ایک ہفتے سے سطح 205.33 میٹر کے خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔
12 جولائی کو پانی کی سطح 45 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جس سے بڑے پیمانے پر سیلاب آیا تھا۔ بالآخر پانی کی سطح اتوار کی رات 205.52 میٹر پر آ گئی تھی، جو ایک دن پہلے 207.58 میٹر پر تھی۔
دہلی کے محکمہ تعمیرات عامہ کی وزیر آتشی نے کہا کہ مرکزی آبی کمیشن کو توقع ہے کہ پیر کی رات تک پانی کی سطح 206.1 میٹر تک پہنچ جائے گی۔
हरियाणा में कुछ इलाक़ों में कल भारी बारिश की वजह से आज यमुना का जल स्तर थोड़ा बढ़ रहा है। Central Water Commission का अनुमान है कि रात तक 206.1m तक पहुँच सकता है। दिल्ली वालों के लिए इस से ख़तरा नहीं है।
परंतु relief camps में रह रहे सभी लोगों से अनुरोध है कि वे अभी अपने घर…
— Atishi (@AtishiAAP) July 17, 2023
انھوں نے کہا کہ ہریانہ کے کچھ علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے پانی کی سطح ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔
آتشی نے ریلیف کیمپوں میں رہنے والوں پر زور دیا کہ جب تک پانی کی سطح خطرے کے نشان سے نیچے نہ آجائے وہ اپنے گھروں کو واپس نہ جائیں۔