بی جے پی اپنے رہنماؤں میں حد سے زیادہ اعتماد کی وجہ سے بنگال انتخابات ہار گئی: سووندو ادھیکاری

نئی دہلی، جولائی 19: پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سووندو ادھیکاری نے اتوار کے روز مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کا ذمہ دار پارٹی کے اندر ضرورت سے زیادہ اعتماد کو قرار دیا۔ پوربا میدینی پور ضلع کے چندی پور علاقے میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ادھیکاری نے کہا کہ پارٹی قائدین نے اہداف طے کیے، لیکن ان کے حصول کے لیے کام نہیں کیا۔

انھوں نے کہا ’’چوں کہ ہم نے انتخابات کے پہلے دو مراحل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لہذا ہمارے بہت سارے لیڈر بہت زیادہ اعتمادی کا شکار ہوگئے۔ انھوں نے یہ یقین کرنا شروع کر دیا کہ بی جے پی انتخابات میں 170-180 نشستیں حاصل کر لے گی، لیکن انھوں نے زمینی سطح پر کام نہیں کیا۔ یہ ہمیں بہت مہنگا پڑا۔‘‘

رواں سال مارچ اپریل میں آٹھ مراحل میں ہونے والے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کی زیرقیادت ترنمول کانگریس 294 میں سے 213 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ مسلسل تیسری بار اقتدار میں آئی۔ بھگوا پارٹی کی ایک اعلی سطحی مہم کے باوجود، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت متعدد بڑے لیڈران نے بار بار یہ دعوی کیا تھا کہ بی جے پی 200 سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی، بھارتیہ جنتا پارٹی صرف 77 نشستوں پر ہی کامیابی حاصل کرسکی۔

تاہم سووندو ادھیکاری نندیگرام حلقہ میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔ ایک وقت ممتا بنرجی کے قابل اعتماد ساتھی رہے سووندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس سے علاحدگی اختیار کرکے انتخابات سے کچھ مہینوں پہلے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

وہیں ادھیکاری کے اس تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے ان پر ’’بے وقوفوں کی جنت میں رہنے‘‘ کا طنز کسا۔

کنال گھوش نے کہا ’’وہ دوسروں کی غلطی کیوں ڈھونڈ رہے ہیں؟ کیا سووندو نے خود بار بابی جے پی اپنے رہنماؤں میں حد سے زیادہ اعتماد کی وجہ سے بنگال انتخابات ہار گئی: سووندو ادھیکاریر یہ دعویٰ نہیں کیا کہ ان کی پارٹی کو کم سے کم 180 سیٹیں ملیں گی؟ اصل میں وہ بنگال کی نبض نہیں جانتے ہیں، ترنمول جانتی ہے۔‘‘

ترنمول کانگریس کے ترجمان نے انتخابات میں پارٹی کی جیت کا سہرا ینرجی کے ذریعہ پیش کردہ معاشرتی بہبود کے منصوبوں کے سر باندھا۔