محمد عمر بابری مسجد معاملہ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کے لیے تیار

بابری مسجد کیس کے ایک دعویدار کے بیٹے محمد عمر نے بتایا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے منظوری حاصل کرنے کے بعد وہ بابری مسجد کے فیصلے میں نظرثانی کی درخواست دائر کریں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ بابری مسجد کے 67 ایکڑ کمپلیکس سے باہر کسی بھی جگہ زمین قبول نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ وشو ہندو پریشد نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ 5 ایکڑ اراضی 67 ایکڑ ایودھیا کمپلیکس سے باہر ہونی چاہبے۔

کل 17 نومبر کے دن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں طے کیا جائے گا کہ فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست دی جائے یا نہیں دی جائے۔