چین کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک

نئی دہلی، نومبر 22: چین سے موصولہ اطلاعات میں بتایا جا رہا ہے کہ ملک کے وسطی صوبے ہینان کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک ہو گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے بعد دو افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ آگ پر میونسپل فائر ریسکیو کی 36 گاڑیوں کی مدد سے قابوپایا گیا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔